Advertisement
علاقائی

لاہور : گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا بڑا فیصلہ، گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگادی گئی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 28th 2022, 8:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور : گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر پابندی لگانے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے ۔ 

وزیراعلی ٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ تاریخی پاک کو جلسوں کیلئے استعمال کرنا مناسب نہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ نے گریٹر اقبال پارک میں داخلہ فیس کی تجویز بھی مسترد کر دی ۔

ان کاکہنا تھا  کہ یہ غریب آدمی کاپارک ہے، کسی صورت داخلہ فیس عائدنہیں کروں گا ، اس تجویزکواجلاس میں پیش کرنابھی مناسب نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق دور میں پودوں کے بیج بر وقت نہ خریدنے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم جاری کر دیاہے ۔  انہوں نے ہدایت کی کہ خالی مقامات پر درخت ، پودے لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے ۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے  پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کا بورڈ جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔ 

Advertisement