پاکستان
نئے چئیرمین نیب کیلئے حکومتی اتحاد جسٹس (ر)مقبول باقرکے نام پر متفق
اسلام آباد: حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کیلئےجسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ نئے چیئرمین نیب کیلئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر حکومتی اتحادی جماعتوں میں آپس میں اتفاق کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے مابین نئے چیئرمین نیب کے نام پربا ضابطہ مشاورت ہوئی جس میں جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کیا گیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اس نام پر اتفاق کیا ہے ۔
جسٹس (ر) مقبول باقرسندھ ہائی کورٹ سےسپریم کورٹ میں پروموٹ ہوئے تھے جبکہ فوادحسن فواد کے نام پر حکومتی اتحادیوں میں اتفاق نہیں ہوسکا تھا ۔ ابتدائی طور پر فواد حسن فواد،جسٹس امیر مسلم ہانی ، قمر الزماں اور بشیر میمن کے نام بھی زیر غور لائے گئے ۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن راجہ ریاض بھی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق کریں گے اور اگر کوئی رکاوٹ نہ آئی تو وہی نئے چیئرمین نیب ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق کے بعد چیئرمین نیب کے نام کی سمری صدر کو ارسال کردی جائے گی۔
یاد رہے کہ موجودہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے عہدے کی مدت 2 جون کو ختم ہورہی ہے۔
جرم
شہری پر منشیات کاجھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او ہربنس پورہ گرفتار
ایس ایس پی انویسٹی گیشنزکی انکوائری میں ایس ایچ او ہربنس پورہ پر قصوروار ثابت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے شہری پر منشیات کاجھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او صفدر سجاد کو گرفتار کر کے پرچہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشنزکی انکوائری میں ایس ایچ او ہربنس پورہ پر قصوروار ثابت ہوا۔
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی بھی پولیس افسر کو حق حاصل نہیں کہ وہ عام شہری پر ظلم کرے اوراُسے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرے۔ کرپشن، اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔
سہیل چودھری نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والے افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
پاکستان
ذی الحج کا چاند نظر نہیں آ یا، رویت ہلال کمیٹی لاہور
لاہور:رویت ہلال کی زونل کمیٹی لاہور کے عہدیداران نے کہا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحٰی 10 جولائی کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں جاری ہے جبکہ اس حوالے سے زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی جاری ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، محکمہ موسمیات سمیت متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق زونل کمیٹی لاہور نے اعلان کیا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحٰی 10 جولائی بروز اتوار کو ہو گی، تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر مذہبی امور پنجاب نے بتایا کہ ذی الحج کا چاند آج صبح 7 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوا،غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے اور 49 منٹ ہے، پنجاب میں غروب آفتاب کا وقت 7 بج کر 13 منٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاند 7 بج کر 45 منٹ یعنی 32 منٹ تک دیکھ جا سکتا ہے، چاند کی عمر 19گھنٹے سے کم ہو تو ملک کے کسی کونے میں کہیں نظر نہیں آتا، چاند کی عمر 26 گھنٹے تک ہو جائے تو وہ نظر آ سکتا ہے۔
پاکستان
ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی
کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہےکہ ملک بھر میں کہیں بھی ڈی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحی 10 جولائی کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا۔
چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، محکمہ موسمیات سمیت متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک تھے۔
اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا عیدالاضحیٰ 10 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔
اس سے قبل زونل کمیٹی لاہور نے بھی اعلان کیا تھا کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحٰی 10 جولائی بروز اتوار کو ہو گی، تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کرنا تھا۔
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
ذی الحج کا چاند نظر نہیں آ یا، رویت ہلال کمیٹی لاہور
-
تجارت 2 دن پہلے
یکم جولائی سے پیٹرول مہنگا ہوگا:مفتاح اسماعیل
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
اسرائیلی پارلیمان کی تحلیل اور نئے انتخابات کرانے کا بل منظور
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات پر 50روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
سرگودھا :مسافربس اور رکشہ میں خوفناک تصادم ، 5 افراد جاں بحق
-
پاکستان ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائیگی، عمر ایوب
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے سستا ہوگیا
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
ملک میں مون سو ن بارشوں کا امکان ، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت