Advertisement
پاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورزپر آٹے کی قیمت میں کمی

وزیر اعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد آٹے کی قیمتوں میں واضح کمی،نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 جبکہ دس کلو کا تھیلا چار سو میں دستیاب ہو گا، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 29th 2022, 1:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوٹیلیٹی اسٹورزپر آٹے کی قیمت میں کمی

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورزپر آٹے کی قیمت میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز  پر آٹےکا 20 کلوکا تھیلا 180روپےکی کمی کے بعد 980 روپے سے دوبارہ 800 روپےکا ہوگیا ہے ۔

10 کلو کے آٹے کےتھیلےکی قیمت میں 90 روپے کی کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد 10 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 490روپےسےکم ہوکر 400 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی یوٹیلٹی اسٹورزپر بیس کلو آٹےکی قیمت میں ایک سو اسی روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جب کہ 26 مئی تک 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے تھی اور 10 کلو آٹےکے تھیلے کی قیمت 400 روپے تھی۔

Advertisement