چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے عدم اعتماد کے دوران آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کردی جبکہ ساتھ میں ملک ریاض اور آصف زرداری کے درمیان گفتگو سے لاتعلقی کا بھی اظہار کردیا۔


ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ختم کرنے کے پیچھے کوئی ڈیل نہیں ہے، لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہوتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 26 سال سے کہہ رہا ہوں کہ آصف زرداری اور ن لیگ ایک ہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا، پیغام بھیجا گیا کہ اپنے ملک کا سوچیں، پیغام کس کی طرف سے آیا تھا یہ ابھی نہیں بتا سکتا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کے زیرِ اثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کروانا چاہتی ہے۔
قومی اسمبلی سے استعفے دینے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے مستعفی ہوچکے ہیں، تصدیق کے لیے جانے کی ضرورت نہیں، قومی اسمبلی کے فلور پر اسپیکر کے سامنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ جس دن اسمبلی میں واپس گئے اس کا مطلب امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنا ہے، اب کسی رکن کو انفرادی طور پر اسمبلی جانے کی ضرورت نہیں۔

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- 10 گھنٹے قبل

ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا300انسانی جانیں بچانے والےہیروز کیلئے25 لاکھ روپے فی کس انعام دینے کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

او آئی سی اجلاس: پاکستان نے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کردیا، فلسطین کےدو ریاستی حل کا مطالبہ
- 13 گھنٹے قبل

بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 5 زخمی
- 14 گھنٹے قبل

ایلون مسک نے اے آئی کے شعبے میں چینی کمپنیوں کو سخت حریف قرار دیدیا
- 11 گھنٹے قبل
برطانیہ: دوران پرواز تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

بی آئی ایس پی ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،شہبازشریف
- 11 گھنٹے قبل

معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

ٹوکیوورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا 6 رکنی دستہ شریک ہو گا
- 15 گھنٹے قبل

صنعتی پیداوار میں اضافےاور درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہبازشریف
- 12 گھنٹے قبل

این اے129:حماد اظہر کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل