جی این این سوشل

پاکستان

گوتم اڈانی پیچھے رہ گئے،مکیش امبانی پھر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے

بھارتی میڈیا  کے مطابق مکیش امبانی کو  دنیا کا آٹھواں امیر ترین شخص قرار دیا گیا ہے جس کے  بعد گوتم اڈانی نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوتم اڈانی پیچھے رہ گئے،مکیش امبانی پھر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 بھارت  کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی  نے ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

انڈیا کی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے گوتم اڈانی  سے ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز واپس لے لیا ہے۔

بلومبرگ بلیئن ایئر انڈکس کے اعداد و شمار  کےمطابق  مکیش امبانی کے اثاثوں کی مالیت 99.7 ارب ڈالر  ہے جبکہ گوتم اڈانی  کے اثاثوں کی مالیت 98.7 ارب ڈالر ہے۔

بلومبرگ بلیئن ایئر انڈکس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مکیش امبانی کی دولت میں 3.59 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گوتم اڈانی کی دولت میں مجموعی مالیت 2.96 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق مکیش امبانی کو  دنیا کا آٹھواں امیر ترین شخص قرار دیا گیا ہے جس کے  بعد گوتم اڈانی نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

 یاد رہے کہ رواں سال فروری میں گوتم اڈانی نے اثاثوں کی مالیت میں مسلسل اضافے سے  مکیش امبانی سےایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھین لیا تھا۔

دنیا بھر کی امیر ترین شخصیات کا جائزہ لیں تو امریکی کمپنی ایمازون کے مالک جیف بیزوز کے بعد ٹیسلا کے مالک ایلون مسک امیر ترین شخص ہیں۔

دنیا

اسرائیلی فوج کےسینئر آفیسرز کی نیتن یاہو کو بریفنگ ، یرغمالیوں کی رہائی پر سوالیہ نشان

یرغمالیوں کی رہائی کے لیےاسرائیل میں مظاہرے جاری ہیں اوراس دوران مظاہرین نےنیتن یاہوکےگھرپرحملہ بھی کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کےسینئر آفیسرز کی نیتن یاہو کو بریفنگ ، یرغمالیوں کی رہائی پر سوالیہ نشان

تل ابیب: اسرائیلی فوج کےسینئر آفیسرز نےنیتن یاہوکو بتایا کہ حماس کے پاس موجود یرغمالیوں کی رہائی کےلیےجنگ بندی کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں۔ 

اسرائیلی میڈیا کےمطابق اسرائیلی انٹیلی جنس اورسکیورٹی چیفس نے وزیراعظم نتین یاہو کو بریفنگ میں بتایا کہ حماس کے  پاس موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی حالت نازک ہے اور ان کی رہائی کے لیے اب جنگ بندی کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ 

اسرائیلی جنرلز نے بتایا کہ بیشتریرغمالیوں کا وزن خوراک کی کمی کےسبب آدھا رہ گیا،ایسی صورت میں موسم سرمامیں یرغمالیوں کی زندگی پرسوالیہ نشان ہیں۔ 

دوسری جانب یرغمالیوں کی رہائی کے لیےاسرائیل میں مظاہرے جاری ہیں اوراس دوران مظاہرین نےنیتن یاہوکےگھرپرحملہ بھی کیا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کےمطابق 2 فلیش بم نتین یاہو کے قیصریہ میں موجود گھر کے باغ میں گرے مگرکوئی نقصان نہیں ہوا اور نیتن یاہو یا ان کے خاندان سےکوئی گھر پر موجود نہیں تھا جب کہ اسرائیلی وزیراعظم کےگھر پرحملےکےالزام میں 3 افراد گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کےمطابق نیتن یاہو کے گھر پر حملے پر بیان دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ تمام ریڈ لائنز پارکرلی گئی ہیں، یہ ممکن نہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم جنہیں ایران اوردیگر مزاحمتی قوتوں کی جانب سے قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہیں اب اپنے گھر سےبھی ایسی صورتحال کا سامنےکرنا پڑے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان اشتہاری قرار

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان اشتہاری قرار

جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔


اشتہاری ملزمان کی جائیداد ضبطگی کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے، بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے تمام ملزمان کے پاسپورٹس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی

آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد منظور نہیں،محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں  ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ  کرے، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں،  ہم صورت  چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،،بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلنے کو تیار ہیں،اس حوالے سے  اگر بھار ت کے کوئی خدشات ہیں تو وہ ہم کو آگاہ کرے ہم کو دور کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے  آئی سی سی کو خط لکھا دیا ہے اب  ان  کے جواب کا انتظار ہے۔
چیمپئنز ٹرافی  کے ہائبرڈ ماڈل پر بات کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنزٹرافی کا انعقاد  کسی بھی صورت میں منظور نہیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں اچھے کی امید رکھتا ہوں، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، کسی بھی ملک کو   کھیل میں سیاست کو نہیں لاناچاہیے۔
آئی سی سی نے ابھی  ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے جس کا ہم بھی انتظار کر رہے ہیں، امید ہے آئی سی سی جلد شیڈول کا اعلان کر دے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll