جی این این سوشل

پاکستان

منی لانڈرنگ کیس:ایف آئی اے نے  شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی 

لاہور : ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ میں بڑی پیش رفت، ایف آئی اے نے و زیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی حمزہ شہباز کی گرفتار مانگ لی ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

منی لانڈرنگ کیس:ایف آئی اے نے  شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت  جاری ہے  ،  وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہبازعدالت میں پیش ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ  شہباز کے وکیل امجد پرویز عبوری ضمانت کی توثیق کیلئے دلائل دے رہے ہیں۔ امجد  پرویز نے اپنے دلائل میں کہا کہ ڈیڑھ سال تک تحقیقات کی گئیں ، ایف آئی اے کوئی شواہد ریکارڈ پر نہ لا سکی، پچھلے دور میں بدترین سیاسی انجینئرنگ کی گئی، لاہور ہائیکورٹ بھی سیاسی انجینئرنگ کو حقیقت قرار دے چکی ہے ، باپ بیٹا جب جیل میں تھے تو ایف آئی اے نے دونوں کو شامل تفتیش کیا، گزشتہ دور میں اپوزیشن لیڈرز کو دبانے کیلئے حکومتی مشینری کو استعمال کیا گیا۔

 دورانِ سماعت فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مطلوب ہے؟

اس پر ایف آئی اے  پراسیکیوٹر نے کہا کہ دونوں کی گرفتاری مطلوب ہے کیونکہ دونوں ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے ، ابھی ملزمان کا مزید کردار ثابت ہونا ہے۔

دورانِ سماعت وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت کی اجازت کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

ایف آئی اے نےشہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ضمنی چالان  بھی عدالت میں جمع کرا دیا۔ چالان میں ملزمان کی ولدیت اور مکمل ایڈریس تحریر کیے گئے۔

عدالت نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وزیر اعلی حمزہ شہباز سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 11 جون تک توسیع کردی ہے ۔حمزہ شہباز کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کر لیے عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کے وکلا کو دلائل کی ہدایت کردی۔

عدالت نے سلمان شہباز، طاہر نقوی اور ملک  مقصود کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے نئے چالان کے مطابق وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے گئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری  سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کھیل

پاکستان کے خلاف سیریز: زمبابوے کا اسکواڈ کا اعلان

زمبابوے کی جانب سے ٹی  20 میں سکندر رضا ون ڈے میں ایروائن کریگ کپتان ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے خلاف سیریز: زمبابوے کا  اسکواڈ کا اعلان

زمبابوے کی جانب سے ٹی  20 میں سکندر رضا ون ڈے میں ایروائن کریگ کپتان ہوں گے۔ 
زمبابوے نے پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیاہے۔
زمبابوے کی جانب سے ٹی 20 اسکوڈ کی قیادت سکندر رضا جبکہ ون ڈے کے کپتان ایروائن کریگ ہوں گے،جبکہ اسکواڈ میں سکندر رضا، شان ولیمز، بلیسنگ مزاربانی اور رچرڈ نگروا جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔
اسکواڈ میں تین ڈیبیو  کھلاڑی بھی شامل ہیں  جن میں ٹریور گوانڈو، تشنگا میوسیکیوا اور ٹینوٹینڈا ماپوسا۔
زمبابوے کی جانب سے  ون ڈے اسکواڈ درج زیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا  جن میں کپتان کریگ ایروائن، فراز اکرم، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی،، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، تاشینگا میوسیکیوا، بلیسنگ مزاربانی، سیچرار مائنڈ، سیکران، ڈیون، سیکران۔ ولیمز شامل ہیں۔ : 
جبکہ ٹی 20 اسکواڈ  میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہوں گے
 فراز اکرم، برائن بینیٹ، ریان برل، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ویسلی مادھویرے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکڈزا، برینڈن ماوتا، تاشنگا بیچارڈز، مائی مائوسنگ، مائی ڈیوڈن نگروا اور کپتان سکندر رضا شامل ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اسموگ میں بہتری: لاہور اور ملتان کے علاوہ  صوبے بھر کے سکول کھولنے کا فیصلہ

جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں بہتری: لاہور اور ملتان کے علاوہ  صوبے بھر کے سکول کھولنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے  اسموگ میں کمی ہونے کے باعث لاہور اور ملتان ڈویژن کےعلاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔

سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی کی وجہ سے صوبے میں سموگ کی صورتحال بہترہوئی  ہے۔

اس حوالے سے ماحولیاتی تحفظ ادارےکے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے دستخطوں  سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  سکول پونے9بجےسےپہلےنہیں کھلیں جائیں گے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق تمام طالبعلم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے،آؤٹ ڈور سپورٹس و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی۔

جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور شدید دھند کے پیش نظر حکومت کی جانب سے 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادرے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا معاملہ، شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

اداکارہ نرگس نے  شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا معاملہ،  شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے کیس میں عدالت نے ،ملزم شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت لاہور سیشن کورٹ لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے ادکارہ کے شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سیشن کورٹ میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست پر سماعت ہوئی،  جس میں ملزم عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا، جس پر عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی اور  ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے  شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں  مقدمہ درج کروا رکھا ہے، جس میں  اداکارہ نے شوہر پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll