سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کا اپنے استعفے میں حکومت سے شدید مایوسی کا اظہار
اسلام آباد:سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور شہباز شریف سے متعلق کیس میں مبینہ فرنٹ مین احد چیمہ مستعفی اپنے استعفے میں موجودہ حکومت سے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور شہباز شریف سے متعلق کیس میں مبینہ فرنٹ مین احد چیمہ نے اپنے استعفے میں موجودہ حکومت سے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے استعفے میں لکھا کہ 2018ء میں جب نیب نے مجھے گرفتار کیا تو میڈیا پر میری کردار کشی کی گئی، کئی کیسز بنائے گئے، خواتین سمیت پوری فیملی کو ہراساں کیا گیا، سیاسی جماعتوں نے میری تصویریں لگا کر الیکشن مہم چلائی۔ اس کا واحد مقصد مجھے شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانا تھا۔
انہوں کا کہنا ہے کہ میں نے تمام ٹریننگ کورسز میں ٹاپ کیا، منصوبوں میں 150 ارب روپے کی بچت کی، پبلک سروس کے میدان میں خدمات پر مجھے تمغہ امتیاز ملا، میری ان خدمات کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی، اس سارے عرصے میں حکومت پاکستان جس کا میں ملازم تھا وہ خاموش تماشائی بنی رہی۔
احد چیمہ کا کہنا ہے کہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ جب مجھ پر الزامات لگائے گئے تو حکومت پاکستان نے مجھے قانونی مدد اور ساتھ دینے کی بجائے مجھ سے دوری کیوں اختیار کر لی اور ملازمت سے معطل کر دیا، تب مجھے اندازہ ہوا کہ ملازمت کے تمام فوائد حکومت کے لیے اور اس کے خطرات صرف میرے لیے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ 2021ء میں میری ضمانت ہوئی تو اس وقت اسٹیبلشمینٹ ڈویژن نے مجھے شوکاز نوٹس جاری کر دیا، تمام الزامات ہو بہو وہی تھے جو نیب نے لگائے تھے، انکوائری میں ثابت ہوا کہ تمام الزامات غلط اور جھوٹے تھے، ان حالات میں میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ میں پہلے سے جوش وجذبے کے ساتھ اس سول سروس کا مزید حصہ نہیں رہ سکتا، جس نے مجھے اچانک بد دیانت سمجھنا شروع کر دیا اور مجھے قانونی تحفظ دینے میں ناکام رہا، اس لیے میرا استعفیٰ منظور کیا جائے۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 5 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 5 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 3 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 4 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago





