عبوری حکومت آج اپنی ذمہ داریاں مکمل کر رہی ہے اور عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اقتدار نئی منتخب قیادت کو منتقل کیا جا رہا ہے،ڈاکٹر یونس


ڈھاکہ: بنگلا دیش کے نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان نے حلف اٹھالیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ میں نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب ہوئی،پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیراحسن اقبال تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔
بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے جاتیہ سنگساد بھابھن کے ساؤتھ پلازہ میں طارق رحمان سے عہدے کا حلف لیا۔
قبل ازیں بی این پی کے ارکانِ پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر طارق رحمان کو قائدِ ایوان اور وزیرِاعظم منتخب کیا۔
دوسری جانب بنگلا دیش کے عبوری سربراہ اور نوبیل امن انعام یافتہ رہنما محمد یونس نے قوم سے الوداعی خطاب میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پرانہوں نے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت، آزادیٔ اظہار اور بنیادی حقوق کا سفر جاری رہنا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت آج اپنی ذمہ داریاں مکمل کر رہی ہے اور عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اقتدار نئی منتخب قیادت کو منتقل کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے گزشتہ ہفتے ہونے والے عام انتخابات میں بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل





