وزیراعظم کی جوہری ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال اور فروغ میں عالمی توانائی ایجنسی کے کردار کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ
پاکستان جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں آئی اے ای اے کے دیگر رکن ممالک کی مدد کے لیے ایک موزوں ہے،وزیر اعظم


ویانا:وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ویانا انٹرنیشنل سینٹر (VIC) میں جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کینسر کی تشخیص اور علاج، زراعت، نیوکلیئر پاور جنریشن اور صنعتی ایپلی کیشنز جیسے شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ میں آئی اے ای اے کے کردار کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے درمیان مضبوط شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف آئی اے ای اے کے تکنیکی تعاون پروگرام سے مستفید ہو رہا ہے بلکہ اپنے ماہرین کی فراہمی اور آئی اے ای اے کے رکن ممالک کے لیے بین الاقوامی تربیت کے انعقاد کے ذریعے ادارے کے کام میں حصہ ڈال رہا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل گروسی نے جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال میں پاکستان کے تجربے اور مہارت اور اس کے انجینئرز، سائنسدانوں اور تکنیکی ماہرین کے اعلیٰ معیار کا اعتراف کیا۔ دیگر چیزوں کے علاوہ، انہوں نے جوہری تحفظ اور سلامتی کے شعبوں میں آئی اے ای اے کے کام میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں آئی اے ای اے کے دیگر رکن ممالک کی مدد کے لیے ایک موزوں ہے۔ وہ مارچ 2026 میں فرانس کے زیر اہتمام نیوکلیئر انرجی سمٹ میں پاکستان کی فعال شرکت کے منتظر ہیں۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ ملاقات میں موجود تھیں۔
بعد ازاں انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی (INMOL)، لاہور کو IAEA کے تعاون کے مرکز کے طور پر نامزد کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ پاکستان اور آئی اے ای اے کی جانب سے بالترتیب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ڈی جی گروسی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 27 منٹ قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 10 منٹ قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل


