Advertisement
پاکستان

 بانی پی ٹی آئی بانی کے علاج سے متعلق پراپیگنڈا کیا گیا،بیرسٹر گوہر دعوت کے باجود نہ آئے، محسن نقوی کا دعویٰ

ہم پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے ساتھ رابطے میں تھے، ہم نے کلیئر کیا تھا کہ کوئی بھی قیدی ہو آئین وقانون کے مطابق علاج دیں گے،محسن نقوی

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 17th 2026, 4:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 بانی پی ٹی آئی بانی کے علاج سے متعلق پراپیگنڈا کیا گیا،بیرسٹر گوہر دعوت کے باجود نہ آئے، محسن نقوی کا دعویٰ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے بانی چئیرمین عمران خان کے علاج اور طبی معائنے کے حوالے سےپراپیگنڈا کیا جا رہے بیرسٹر گوہر دعوت دینے کے باوجود بھی طبی معائنے کیلئے نہیں آئے۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے منگل کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر دیا گیا عمران خان کی 85 فیصد بینائی جا چکی ہے، حالانکہ حکومت نے ان کا معائنہ بہترین سرکاری اور نجی ڈاکٹروں سے کرایا۔

محسن نقوی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک مکمل چیک اپ ہوا اور میڈیکل رپورٹ اب ریکارڈ کا حصہ ہے جس میں سب کچھ واضح ہے۔

دوران پریس کانفرنس محسن نقوی نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو خط لکھا، ہم پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے ساتھ رابطے میں تھے، ہم نے کلیئر کیا تھا کہ کوئی بھی قیدی ہو آئین وقانون کے مطابق علاج دیں گے، ہم نے کہا تھا ایک اپنے ڈاکٹر کا نام بھی دے دیں، پی ٹی آئی نے کہا ڈاکٹر نہیں خاندان کا ایک فرد کارروائی میں ڈال لیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں چیزیں ہوگئیں تو کہا گیا بانی کو ایک ہفتے کیلئے ہسپتال منتقل کرادیں، ہم نے کہا ڈاکٹرز کی ہدایات پر بانی کو دوہفتے کیلئے بھی اسپتال منتقل کردیں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ آئی اسپیشلسٹ نے ساڑھے3بجے بانی کاچیک اپ کیا، ہم نے سرکاری اورپرائیویٹ بہترین ڈاکٹروں کا انتخاب کیا، ان کےسیاسی رہنماؤں نے کہا ہم بانی کے علاج ومعالجے سے مطمئن ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دی جانے والی تمام سہولیات ریکارڈ پر موجود ہیں اور ہر قیدی کا علاج کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،انہوں نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر سیاست کی گئی اور اس سے چیک اپ میں تین دن کی تاخیر بھی ہوئی۔

ان کے مطابق حکومت اس معاملے کو سیاسی نہیں بنانا چاہتی اور لوگوں کو گمراہ کرنا درست عمل نہیں۔

علاوہ ازاں پریس کانفرنس میں کہا کہ کوشش کی گئی کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں خرابی پیدا کی جائے، ہم صورتحال کو خوش اسلوبی سے سنبھالا، اس طرح کا تماشا بنانا بالکل غیرمناسب ہے اور لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کا فیصلہ آچکا کہ کے پی میں بند سڑکوں کو بحال کیا جائے، کسی اور کے عزائم میں اپنی سیاست کرنے والے عوام کے دشمن ہیں، ہم عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

Advertisement
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 14 گھنٹے قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 10 گھنٹے قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement