بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی،بینائی نمایاں بہتری کا دعویٰ
بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، دائیں آنکھ کی بینائی عینک کے بغیر 6/24 پارشل جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی 6/9 ریکارڈ کی گئی ،رپورٹ


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے بانی چئیرمین عمران خان کی میڈکل رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس میں دعوی ٰ کیا گیا ہے کہ ان بینائی بہتر ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور علامہ راجہ ناصر عباس نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کا دورہ کیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،ان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا کو بھی فون پر 25 منٹ طویل بریفنگ دی گئی۔ جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
سیاسی قائدین اور ذاتی معالجین نے اب تک کیے گئے علاج اور سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم کی تجاویز پر مکمل اعتماد ظاہر کیا،میڈیکل بورڈ نے 15 فروری 2026 کو بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا۔ بورڈ میں الشّفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ دائیں آنکھ کی بینائی عینک کے بغیر 6/24 پارشل جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی 6/9 ریکارڈ کی گئی۔ عینک کے استعمال سے دائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 پارشل اور بائیں آنکھ کی بینائی 6/6 ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہدائیں آنکھ کے معائنے میں خون کے بہاؤ اور پردہ بصارت پر سوزش کے آثار پائے گئے۔ تاہم سوجن میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اور موٹائی 550 سے کم ہو کر 350 ہو گئی ہے۔ جو بہتری کی علامت قرار دی گئی ہے،جبکہ بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 پارشل تک پہنچ گئی ہے۔ جسے اس مرحلے پر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔
میڈیکل بورڈ نے دونوں آنکھوں کے لیے نیواناک اور سسٹین الٹرا جبکہ صرف دائیں آنکھ کے لیے کوسوپٹ آئی ڈراپس تجویز کیے ہیں۔ ماہرین نے اینٹی وی ای جی ایف علاج مکمل ہونے کے بعد او سی ٹی اینجیوگرافی اور ایف ایف اے ٹیسٹ کروانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔
دوسری جانب شوکت خانم میموریل اسپتال کے ڈاکٹرعاصم یوسف نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ شب پونے 10 بجے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم سے بات ہوئی، ڈاکٹر خرم اعظم بھی لاہور سے میرے ساتھ تھے۔ اسلام آباد میں ڈاکٹرز کے ساتھ ہماری 40 منٹ بات چیت ہوئی۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 17 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 17 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 17 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 15 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 14 گھنٹے قبل



