پاکستان میں موجود فلکیات کے شوقین افراد یہ دلکش نظارہ نہیں دیکھ سکیں گے تاہم پاکستانی وقت کے مطابق اس گرہن کا آغاز دوپہر 12:01 بجے ہوگا


ویب ڈیسک: دنیا بھر میں سال 2026 کا پہلا سورج گرہن ہوگا، جسے عام طور پر رنگ آف فائر یعنی آگ کا حلقہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس منفرد فلکیاتی منظر نے ماہرین فلکیات اور آسمان سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
اس حوالے سے معروف سرچ انجن گوگل کی جانب سے ایک خصوصی اینیمیشن فیچربھی متعارف کرایاگیا ہے، جس کا مقصد لوگوں کو اس قدرتی عمل کو آسان اور دلچسپ انداز میں سمجھانا ہے۔ گوگل اس سے پہلے بھی اپنے ڈوڈلز اور انٹرایکٹو فیچرز کے ذریعے اہم عالمی واقعات کو نمایاں کرتا رہا ہے۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو لگے گا، یہ ایک ‘اینولر’ (Annular) سورج گرہن ہوگا، جس کے دوران چاند سورج کے درمیانی حصے کو چھپا لے گا اور سورج کا بیرونی کنارہ ایک چمکتی ہوئی انگوٹھی کی طرح دکھائی دے گا، جسے "رنگ آف فائر” کہا جاتا ہے۔
پاکستان میں موجود فلکیات کے شوقین افراد یہ دلکش نظارہ نہیں دیکھ سکیں گے تاہم پاکستانی وقت کے مطابق اس گرہن کا آغاز دوپہر 12:01 بجے ہوگا۔
کن ممالک میں دیکھا جا سکے گا؟
مکمل گرہن (رنگ آف فائر) صرف انٹارکٹیکا میں مکمل طور پر نظر آئے گا جبکہ جنوبی امریکہ کے ممالک (چلی، ارجنٹائن) اور جنوبی افریقہ کے کچھ حصوں میں سورج کو جزوی گرہن لگے گا۔
"رنگ آف فائر” کیا ہے؟
ماہرین کے مطابق یہ مظہر اُس وقت پیش آتا ہے جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے، مگر چونکہ اس وقت چاند زمین سے نسبتاً زیادہ فاصلے پر ہوتا ہے، اس لیے وہ سورج کو مکمل طور پر نہیں ڈھانپ پاتا۔ نتیجتاً سورج کے گرد روشن دائرہ یا آگ کی انگوٹھی جیسا منظر دکھائی دیتا ہے، جسے ’رِنگ آف فائر‘ کہا جاتا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سورج گرہن کو بغیر حفاظتی عینک یا منظور شدہ سولر فلٹر کے براہِ راست دیکھنا آنکھوں کے لیے شدید نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ مشاہدے کے لیے صرف مستند اور محفوظ آلات استعمال کریں۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل






