مسلح افواج کی بھارتی رہنماؤں کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی مذمت
راولپنڈی : پاکستان کی مسلح افواج نےنبی کریم ﷺکی شان میں بھارتی رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاک فوج بھارتی حکام کے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کرتی ہے ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اشتعال انگیز اور افسوس ناک عمل مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف نفرت کتنے عروج پر ہے۔
Pakistan Armed Forces strongly condemn blasphemous remarks by Indian officials.The outrageous act is deeply hurtful and clearly indicates extreme level of hate against Muslims and other religions in India.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 6, 2022
پاکستان کے دفتر خارجہ نے آج بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ ریمارکس پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
پاکستان کی جانب سے بی جے پی کی قیادت اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بی جے پی عہدیداروں کے توہین آمیز تبصروں کی غیر واضح طور پر مذمت کی جائے اور بھارتی رہنماؤں سے فیصلہ کن اور قابل عمل کارروائی سے جواب دہی کی جائے۔

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 10 minutes ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 21 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 4 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago





