لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ آج ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ برطانوی وقت کے مطابق شام 6 سے 8 بجے کے درمیان ہوگی۔
برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اراکین پارلیمنٹ کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے کے موقع کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق عدم اعتماد کی ووٹنگ بورس جانسن کی قیادت سے متعلق قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
برطانوی وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور وزیر صحت نے بورس جانسن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی غلطیوں پر معذرت کی ہے ، ہمیں اب معاشی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔
خبر ایجنسی کے مطابق 2019 میں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے والے بورس جانسن پارٹی گیٹ اسکینڈل پر دباؤ کا شکار ہیں ۔ بورس جانسن پر الزام ہے کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اجلاس کی صدارت کی تھی ، جبکہ ان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے 180 کنزرویٹو اراکین کے ووٹ درکار ہیں۔
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- ایک دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- ایک دن قبل

