Advertisement
پاکستان

برطانیہ یوکرین کو راکٹ لانچرز فراہم کرے گا

برطانیہ یوکرینی فوجیوں کو راکٹ لانچرز کے استعمال کی تربیت بھی دینے کو تیار ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جون 7 2022، 3:31 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
برطانیہ یوکرین کو راکٹ لانچرز فراہم کرے گا

برطانیہ  نے یوکرین کو راکٹ لانچرز فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹنن کی وارننگ کے باوجود برطانیہ یوکرین کو اعلیٰ کارکردگی والے راکٹ لانچرز فراہم کرنے کو تیار ہو گیا ہے۔

برطانوی وزارت دفاع نے  کہا کہ ایم 270 طرز کے راکٹ لانچرز یوکرینی فوج کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافے کا سبب بنیں گے۔

ایم 270 کے ذریعے متعدد راکٹ ایک ساتھ داغے جا سکتے ہیں۔ یہ نظام 80 کلومیٹر دور تک کے اہداف کو مہارت سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ۔

برطانیہ یوکرینی فوجیوں کو راکٹ لانچرز کے استعمال کی تربیت بھی دینے کو تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement