تاہم ٹوئٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کے ساتھ معلومات کو شیئر کرنے میں تعاون کر رہے ہیں اور آگے بھی کریں گے تاکہ کمپنی معاہدے کی شرائط کے مطابق فروخت کی جاسکے۔


ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر خریداری کی ڈیل واپس لینے کی دھمکی دے دی۔
دنیا کے امیر ترین شخص نے ٹوئٹر خرید لیا اور اب وہ اسے اپنے مطابق چلانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ٹیسلا اور اسپیس ایک کے بانی ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں ٹوئٹر کے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا تو وہ ٹوئٹر خریدنے کی 44 ارب ڈالر کی ڈیل کینسل کر دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خط میں جعلی اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ معاہدے کو ختم کرنے کے تمام حقوق محفوظ ہیں کیونکہ کمپنی انہیں معلومات فراہم نہ کرکے اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
تاہم ٹوئٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کے ساتھ معلومات کو شیئر کرنے میں تعاون کر رہے ہیں اور آگے بھی کریں گے تاکہ کمپنی معاہدے کی شرائط کے مطابق فروخت کی جاسکے۔
ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹوئٹر پر 20 فیصد جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں جب کہ ان کا شک ہے نقلی اکاؤنٹس کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔ تاہم ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نے مئی کے وسط سے ڈیل کو عارضی طور پر التوا میں رکھا ہوا ہے۔
واضح رہے ٹوئٹر کے حصص کی قیمت 5.6 فیصد کم ہو کر37.92 ڈالر ہوگئی جبکہ ایلون مسک نے فی حصص قیمت 54.20 ڈالر فی حصص کی پیشکش ہے، جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ سرمایہ کار اس ڈیل کی متفقہ قیمت پر ہونے کی توقع نہیں کررہے۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 20 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 18 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 17 hours ago






