پاکستان
وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی
وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ان تمام منصوبوں کو چار سال میں نہیں چلاسکی جو ہمارے گزشتہ دورَ حکومت میں شروع کیے گئے تھے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی، بازاروں کی جلد بندش سے متعلق سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سرکاری فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جار ی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی بچت کیلیے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بازاروں کے اوقات میں تبدیلی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ بازاروں کے نئے اوقات کار کے تحت دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی تجویز ہے۔اجلاس میں سرکاری فیول میں کٹوتی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس پر کابینہ نے سرکاری ملازمین کے فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ان تمام منصوبوں کو چار سال میں نہیں چلاسکی جو ہمارے گزشتہ دورَ حکومت میں شروع کیے گئے تھے۔
دوسری جانب کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے تین جون کے فیصلوں کی توثیق ہوگی اور پاور ڈویژن کی جانب سے لوڈشیڈنگ سے متعلق پلان پیش کیا جائے گا۔
پاکستان
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت
ذرائع کے مطابق تین ماہ میں ری ٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، چار لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے.
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا،12ہزار970ارب کا ہدف برقرار رہے گا۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس بھی نہیں لگایا جائے گا، آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہوگئی، آئی ایم ایف ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں 1.5 فیصد بہتری پر مطمئن ہے، زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی اگلے سال سے شروع ہو جائے گی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی مزید مذاکرات بھی ہونگے، آئی ایم ایف کے ساتھ تاجر دوست سکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ تاجر دوست سکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق تین ماہ میں ری ٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، چار لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے،رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ کر 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔
پاکستان
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو این ڈیولپمنٹ پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر سے COP29 کے موقع پر ملاقات
نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو این ڈیولپمنٹ پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر سے COP29 کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر، آشیم شٹائنر، نے باکو، میں COP29 کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم اور مسٹر شٹائنر نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تعاون، سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی مدد، اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
دنیا
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
اسرائیل کی جانب سے بدترین انسانی صورتحال کے باوجود امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا دعویٰ ہے کہ کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی
ایک بیان میں نیتن یاہونے کہا کہ ایران کی جانب سے حملے کی صورت میں اسرائیل ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے بھی کرسکتا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی صدر امریکی دورے پر ہیں جہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کی جانب سے ایک اور حملہ ایرانیوں پر اربوں روپے کے ڈاکے کے مترادف ہے ۔
نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملہ کردیا تو ایران میں معاشی تباہی آجائے گی۔
اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے گڑھ بیت داحیہ کو خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے، وادی بقاع اور عین یعقوب پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 17 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ۔
اسرائیل کی جانب سے بدترین انسانی صورتحال کے باوجود امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا دعویٰ ہے کہ کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپیئنز ٹرافی:بھارت کے انکار پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے