کھلاڑی گرم موسم میں بھی بہترین پرفارمنس دکھانے کے لیے پر عزم ہیں


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان3 ایک روزہ میچوں کی سیریز8 جون سے ملتان میں کھیلی جائے گی۔ حریف ٹیم سے مقابلے کے ساتھ ملتان کی گرمی سے مقابلہ کھلاڑیوں کے لیے بڑا چیلنج ہو گا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جہاں تقریباً 14 برس بعد انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔
ملتان میں ون ڈے سیریز کے دوران کھلاڑیوں کے لیے سخت موسم میں کھیلنا ایک چیلنج ہو گا۔ جون کے مہینے میں ملتان میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت عموماً45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے۔
گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز کے تینوں میچوں کا وقت شام 4 بجے رکھا گیا ہےتاہم ملتان شہر میں اس وقت بھی گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی نہیں ہوتی۔
تاہم کھلاڑی گرم موسم میں بھی بہترین پرفارمنس دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔ ملتان کے شائقین کرکٹ بھی گرمی کو نظر انداز کر کے سالوں بعد ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز دیکھنے کو بے تاب ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔جبکہ دیگر میچز 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔
دونوں ملکوں کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں شیڈول تھی تاہم سیاسی حالات کے باعث سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کی گئی تھی۔

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 12 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 10 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 8 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 12 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 6 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago







