علاقائی
سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی،کالعدم تنظیم کے9مبینہ دہشت گرد گرفتار
لاہور:کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کالعدم تنظیم کے9 مبینہ دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے رواں ہفتے صوبہ بھر انٹیلی جنس کی بنیاد پر مختلف اضلاع میں 38 آپریشنزکیے، ان آپریشنز میں 40 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں کے9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، دہشتگردوں کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور دیگر ممنوعی مواد برآمد کیا گیا۔
گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد 5 کلو گرام،ڈیٹونیٹرز 40 عدد، حفاظتی فیوز 30 فٹ، 5 ہینڈ گرنیڈ، 1 پستول 9 ایم ایم بمعہ 6 گولیاں، 154 ممنوعہ کتابچے، 82,240 روپے نقدی اور 1 پوٹھوہار جیپ برآمد کر کے مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے 452 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، ان آپریشنز کے دوران 70 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے 49 ایف آئی آر درج کی گئیں، دہشت گردی سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر کال کریں۔
دنیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس آمد،صدربائیڈن سے اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیال
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر بائیڈن نے ملاقات کے آغاز میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں واپسی پر خیرمقدم کیا
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی بار وائٹ ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے دیرینہ سیاسی حریف صدر جو بائیڈن سے مصافحہ کیا اور اقتدار کی منتقلی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر بائیڈن نے ملاقات کے آغاز میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں واپسی پر خیرمقدم کیا اور انہیں خوش آمدید کہا،امریکی صدر نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وعدہ کیاکہ وہ اقتدار کی بآسانی منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، دریں اثنا نومنتخب امریکی صدر کیپیٹل ہل میں ریپبلکن سینیٹرز سے بھی ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ امریکا کے 47 ویں صدر کے انتخاب کے لیے 5 نومبر کو پولنگ ہوئی تھی جس میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے312 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی تھی جب کہ ان کی مدمقال کاملا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکی تھیں جبکہ ریپبلکنز نے امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں بھی اکثریت حاصل کرلی تھی۔
پاکستان
چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا، تمام اہلکار محفوظ
موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کو اس وقت ٹارگٹ کیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی
خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس میں پولیس اہلکار محفوظ رہے اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے تھانہ عمرزئی کی حدود ہری چند روڈ پر اخون ڈھیری کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کو اس وقت ٹارگٹ کیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی تاہم دھماکے سے پولیس اہلکاروں محفوظ رہے۔
دھماکے کے نتیجے میں پولیس وین کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ روڈ پر ٹریفک نہ ہونے کے باعث دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔
خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے فورا بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے کی آواز علاقہ میں دور دور تک سنی گئی۔
دھماکہ کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس نے خودکش حملہ آور کے اعضا اور موٹرسائیکل قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
دنیا
امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں شامل کرلیا
5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور انہوں نے مختلف عہدوں کے لیے افراد کا چناؤ شروع کر دیا ہے
امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکٹرک کے بانی ایلون مسک کو اپنی انتظامیہ میں اہم ذمہ داری سونپ دی۔
5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور انہوں نے مختلف عہدوں کے لیے افراد کا چناؤ شروع کر دیا ہے۔
نو منتخب امریکی صدر نےرئیل اسٹیٹ ٹائیکون اسٹیووٹکوف کو مشرق وسطیٰ کیلئےخصوصی ایلچی جبکہ مغربی کنارے کے وجود سے انکاری اور حماس سے جنگ بندی کےمخالف اسرائیل نواز سابق گورنر مائیک ہکابی جان کو اسرائیل کیلئےامریکی سفیر نامزد کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ادارےسی آئی اے کے سربراہ کے لیےجان ریٹکلیف کو نامزد کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی صدارتی مہم میں اہم کردارادا کرنے والےدنیا کے سب سے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔
نو منتخب امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ ایلون مسک اور سابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ویوک رام سوامی ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شنسی (DOGE) کی سربراہی کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےری پبلکن کی صدارتی مہم کےدوران 119 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کوصدارتی الیکشن جیتنے پر اہم عہدہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ایلون مسک اور راما سوامی حکومتی بیوروکریسی کی اجارہ داری ختم کرنے، فضول اخراجات ختم کرنے اور وفاقی ایجنسیوں کی ساخت کو دوبارہ بنانے کے لیےکام کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے نام کے باوجود DOGE حکومتی ایجنسی نہیں ہے اور یہ حکومت سے باہر رہتے ہوئےٹرمپ انتظامیہ کو مشورے اور مدد فراہم کرےگی، یعنی ایلون مسک اور بائیو ٹیک انٹرپرینئیر راما سوامی دونوں اس عہدےپر رہتے ہوئے پرائیویٹ سیکٹر کے لیے کام کر سکیں گے۔
ایلون مسک نے بھی سوشل میڈیا پر اس عہدے پر نامزدگی کی تصدیق کی اور ایک بیان میں لکھا کہ انکا محکمہ امریکی نظام اور فضول اخراجات میں ملوث حکومتی اداروں کو جھٹکے فراہم کرے گا۔
ٹیسلا کے بانی کا کہنا تھا ماضی میں وہ امریکی بجٹ میں سے 2 کھرب ڈالر کم کرنا چاہتےتھے تاہم انہیں اس حوالے سے بہت کم معلومات فراہم کی گئیں۔
خیال رہے کہ ایلون مسک نے الیکشن سےدو ماہ قبل ستمبر 2024 میں ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر DOGE کےعہدے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے