جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال کر دی گئیں:پی ٹی اے

اسلام آباد: عالمی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک میں انٹرنیٹ کی سروسز متاثر تھیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال کر دی گئیں:پی ٹی اے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مصر کے قریب اے اے ای-1 اور ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای-5 میں رپورٹ ہونے والے متاثرہ دو حصوں کی مرمت کر دی گئی ہے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق اٹلی کے قریب آئی ایم ای ڈبلیوای میں ایک اور متاثرہ حصےکی مرمت جاری ہے، تاہم پاکستان میں تمام ٹیلی کام ٹریفک کو معمول کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے انٹرنیٹ کی سروسز شدید متاثر تھیں جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اب سروسز معمول کے مطابق بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

پاکستان

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت

 ذرائع کے مطابق تین ماہ میں ری ٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، چار لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے.

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا،12ہزار970ارب کا ہدف برقرار رہے گا۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس بھی نہیں لگایا جائے گا، آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہوگئی، آئی ایم ایف ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں 1.5 فیصد بہتری پر مطمئن ہے، زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی اگلے سال سے شروع ہو جائے گی۔


آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی مزید مذاکرات بھی ہونگے، آئی ایم ایف کے ساتھ تاجر دوست سکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ تاجر دوست سکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے۔


 ذرائع کے مطابق تین ماہ میں ری ٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، چار لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے،رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ کر 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ بھر کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز

کراچی کے 6 اضلاع کے علاوہ سندھ کے دیگر 12 اضلاع میں 22 مختلف کٹیگریز کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ بھر کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز

سندھ بھر کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا، تمام اضلاع میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا۔

کراچی کے 6 اضلاع کے علاوہ سندھ کے دیگر 12 اضلاع میں 22 مختلف کٹیگریز کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے، پولنگ کیلئے سامان کی ترسیل کے مرحلے سمیت تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

سکھر کی 2 نشستوں میں یونین کمیٹی نمبر6 کے وائس چئیرمین اور یوسی روہڑی کے چیئرمین کیلئے الیکشن ہوگا۔

نواب شاہ کی 4 نشستوں سکرنڈ کے حلقہ 4 میں وائس چیئرمین، وارڈ نمبر دو میں جنرل کونسلر، ایچ ایم خواجہ یونین کونسل 4 میں چیئرمین اور ممبر ضلع کونسل کا انتخاب ہوگا۔

گھوٹکی میں اوباڑو کی یونین کونسل کموں شہید کے چیئرمین کیلئے پولنگ ہوگی جبکہ حیدرآباد میں 5 نشستوں اور ٹنڈو محمد خان میں 2 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ٹنڈوالہیار کی یونین کوںسل لانڈھی کے وارڈ نمبر 2 پر جنرل کونسلر، لاڑکانہ میں رتودیرو کے وارڈ نمبر 2 میں جنرل کونسلر اور قمبرشہدادکوٹ میں یونین کونسل لاکھا میں جنرل کونسلر کی نشست پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

مٹیاری ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ 7، جیکب آباد میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 6 پر جنرل کونسلر، شکارپور یونین کونسل نمبر 5 میں چیئرمین جبکہ نوشہرو فیروز میں یونین کونسل نیوآباد میں چیئرمین اور کندھر میں کونسلر کی نشست پر پولنگ ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان

سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا، سربراہ جے یو آئی (ف)

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے قانون کے ذریعے ہر شہری کو مشکوک بنا دیا گیا۔سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں، کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہوں، تاہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردارنہیں۔

انہوں نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور برطانیہ کی حکومت سے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll