Advertisement
پاکستان

صدر مملکت کا قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 8th 2022, 5:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت کا قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

تفصیلات کے مطابق  ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحومین کیلئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ 

صدرمملکت نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیاہے۔صدر مملکت نے قلعہ سیف اللہ حادثے کے زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔

صدر مملکت نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے  آئندہ اس قسم کے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ضرورت پر بھی زوردیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع  قلعہ سیف اللہ میں  کوئٹہ، ژوب قومی شاہراہ پرمسافر وین کھائی میں جاگری ،  جس کے نتیجے میں 18مسافر جاں بحق  ہوگئے  ۔ 

Advertisement