Advertisement

شیخوپورہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، وزیراعلی ٰ پنجاب کا نوٹس 

شیخوپورہ: اتحاد کیمیکل فیکٹری گوجرانوالہ روڑ پر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کارسوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 8th 2022, 5:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شیخوپورہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے  4 افراد جاں بحق   ، وزیراعلی ٰ پنجاب کا نوٹس 

جی این این کے مطابق  کالاشاہ کاکو کے قریب   کار میں سوار 4 افراد لاہور سے گوجرانوالہ کی طرف جا رہے تھے کہ اتحاد کیمیکل کے پاس نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے چاروں افراد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ 

ریسکیو 1122 مریدکے نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔  فوری طور پر مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی، فرار ملزمان کی تلاش کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  نے کالا شاہ کاکو کے قریب کار پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس  لے لیا ،  وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور جاں  بحق افراد کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ 

Advertisement