ممبئی : بھارتی اداکار سلمان خان قاتلانہ حملہ ہونے سے بال بال بچ گئے۔


بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے ایک گروہ بالکل تیار تھا تاہم خوش قسمتی سے وہ اس حملے سے بال بال بچ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگسٹر، لارنس بشنوئی کی جانب سے بھیجے گئے شارپ شوٹر کے ذریعے سلمان خان کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی جس میں سلمان خان محفوظ رہے ۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملزم لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے ایک شارپ شوٹر کو ہاکی کی کیسنگ میں چھپایا ہوا چھوٹا بور ہتھیار بھیجا تھا۔
لارنس بشنوئی کی جانب سے مبینہ طور پر شارپ شوٹر کو سلمان خان کے قتل کے لیے اِن کی رہائش گاہ کے باہر تعینات کیا گیا تھا۔
گروہ ارکان نے مبینہ طور پر سلمان خان کے گھر کے باہر کی ریکی کی تھی، ریکی کے دوران شوٹر نے معلومات حاصل کیں کہ سلمان خان جب صبح سائیکل چلانے کے لیے گھر سے باہر جاتے ہیں تو اُن کے ساتھ سیکیورٹی گارڈز نہیں ہوتے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جس دن سلمان خان کو قتل کیے جانے کے لیے شوٹرز گھر کے باہر پہنچے اس دن سلمان خان کے ساتھ ممبئی پولیس کا ایک دستہ موجود تھا اور سلمان خان کے گھر کے باہر کوئی عوامی تقریب بھی جاری تھی ۔ بالی وڈ اداکار کے گھر کے باہر اس گہما گہمی نے شوٹر اور اس کے ساتھیوں کو پریشان کر دیا تھا، سلمان خان کو قتل کرنے آئے شوٹرز کی جانب سے سلمان خان کو اس دن قتل کرنے کا منصوبہ منسوخ کر دیا گیا۔
بھارتی ویب سائٹ نے اپنی خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ لارنس بشنوئی کی جانب سے بھیجے گئے شوٹرز پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے سے خوفزدہ تھے۔

آزاد کشمیر: انسانوں پر حملے کرنے والا خونخوار تیندو فائرنگ سے ا ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی رکن کے درمیان ہاتھا پائی، تھپڑ رسید کردیا
- 30 منٹ قبل

چینی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت اور شوگر ملز کا اہم اجلاس آج طلب
- 2 گھنٹے قبل

بابوسر ناران شاہراہ سیلاب کے ایک ہفتے بعد بحال، سیاحوں کی تلاش جاری
- 2 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی، نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے
- 36 منٹ قبل

عمران خان کی 8 ضمانت اپیلیں کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 کی لانچنگ کر دی ، قیمت 4 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر
- 24 منٹ قبل

گدھوں کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے شواہد مل گئے: فوڈ اتھارٹی
- ایک گھنٹہ قبل

کمشنر پشاور کی زیر صدارت اجلاس، تیراہ کے متاثرین کیلئے ریلیف کی منظوری
- ایک گھنٹہ قبل

آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لیے بھارت کا نیا جعلی ’آپریشن مہادیو‘
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 14 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل