Advertisement
پاکستان

گھی پر 3ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں : مریم اورنگزیب

لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ  ملک  بھر میں سستے آٹے کے بعد سستا گھی اسکیم شروع ہو چکی ہے ، گھی پر 3ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 13th 2022, 5:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گھی پر 3ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں : مریم اورنگزیب

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرسستاآٹااورگھی سکیم شروع کی گئی ہے ،  9 جون سےگھی پرسبسڈی کا آغاز کر دیا گیا ، گھی پر 3 ارب کی سبسڈی دی جارہی ہے اور سبسڈی کے بعد تین سو روپے میں گھی فراہم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی کلو گھی پر 250 روپے سبسڈی دے رہے ہیں ، 2018 میں گھی کی قیمت 150 روپے فی کلو تھی ، گھی کی قیمت 600 روپے کلو سے 700 روپے کلو تک پہنچ گئی  ہے ۔

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ سابق دورمیں آٹا سمگل کیا گیا، یوٹیلیٹی سٹورزپر 10 کلو آٹےکا تھیلا 400 روپےمیں دستیاب ہے، آٹا 4 سال میں 35 سے 90 روپےکلوتک چلا گیا، خیبرپختونخوامیں سستےآٹےکیلئے 500 سٹیشنری پوائنٹس مختص کیےگئے ،  خیبرپختونخوامیں یوٹیلیٹی سٹورزکی تعدادکم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دو لاکھ ہزار 434 بیگ آٹے کے عوام کو اب تک دیئے جاچکے ہیں ، آٹے اور گھی کی قلت اور معیار سے متعلق 05111123570 پر شکایت کریں ۔

وفاقی وزیر  کا مزید کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو بھی فنگشنل کر دیا گیا ہے  جبکہ  اسمگلنگ کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ 

مریم اورنگزیب  نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دور میں مہنگائی کی شرح 16 فیصد پر گئی،  ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم کی جو قیمت  بڑھی وہ عمران حکومت کی کمزور بنیادوں پر آئی ایم سے معاہدہ کیا اس کا نتیجہ ہے ، عمران خان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرنا مجرمانہ فیصلہ تھا، تحریک عدم اعتماد کو کامیاب ہوتے دیکھ کر عمران خان نے پیٹرول کو 10 روپے سستا کیا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے کرپشن کا بیانیہ بنایا گیا جو ثابت نہ ہو سکا، پھر ریاست مدینہ کا بیانیہ آیا جس میں ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا کہا گیا، عدم اعتماد کامیاب ہوتے دیکھی تو بیرونی سازش کا خط نکل آیا، آج مہنگائی کا بیانیہ بنایا جا رہا جو ان کی نااہلی کی وجہ سے ہے، ان کی ترجیحات مافیاز کو نوازنے کی تھی۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  مشکل فیصلے عوام سمجھ رہے ہیں، ہم ایک کروڑ نوکری اور 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کی کہانیاں نہیں سنا رہے، اس مہنگائی کی لہر میں حکومت غریب عوام کو ریلیف دے رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔

Advertisement
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 2 دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 8 گھنٹے قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 3 دن قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 3 دن قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 9 گھنٹے قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 13 گھنٹے قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 3 دن قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 11 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 3 دن قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 13 گھنٹے قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
Advertisement