اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں مزیدچارکشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔


بھارتی قابض افواج نے گزشتہ روزپلوامہ اورسرینگرکے اضلاع میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران چاربے گناہ کشمیریوں کووحشیانہ طور پر قتل کردیاتھا۔
دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخارنے ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں کشمیری نوجوانوں کا بہیمانہ قتل روزکامعمول بن چکاہے ۔
انہوں نے کہاکہ پانچ اگست 2019 کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات کے بعد سے بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں621 سے زائدکشمیری شہید ہوچکے ہیں۔
ترجمان نے بھارت پرزوردیاکہ وہ اس حقیقت کا ادراک کرے کہ لاک ڈائون ،ظالمانہ فوجی محاصرے اور طاقت کے اندھے دھند استعمال کے ذریعے غیرقانونی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہدکے جذبے کو کم نہیں کیا جا سکتا۔
عاصم افتخارنے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی ایک آزاد تحقیقاتی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کے پاکستان کے مطالبے کااعادہ کیا جس کی سفارش اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے کشمیر کے حوالے سے 2018 اور 2019 کی اپنی رپورٹوں میں کی ہے۔

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 8 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 11 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 13 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل
