لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک بھر میں سستے آٹے کے بعد سستا گھی اسکیم شروع ہو چکی ہے ، گھی پر 3ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرسستاآٹااورگھی سکیم شروع کی گئی ہے ، 9 جون سےگھی پرسبسڈی کا آغاز کر دیا گیا ، گھی پر 3 ارب کی سبسڈی دی جارہی ہے اور سبسڈی کے بعد تین سو روپے میں گھی فراہم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فی کلو گھی پر 250 روپے سبسڈی دے رہے ہیں ، 2018 میں گھی کی قیمت 150 روپے فی کلو تھی ، گھی کی قیمت 600 روپے کلو سے 700 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق دورمیں آٹا سمگل کیا گیا، یوٹیلیٹی سٹورزپر 10 کلو آٹےکا تھیلا 400 روپےمیں دستیاب ہے، آٹا 4 سال میں 35 سے 90 روپےکلوتک چلا گیا، خیبرپختونخوامیں سستےآٹےکیلئے 500 سٹیشنری پوائنٹس مختص کیےگئے ، خیبرپختونخوامیں یوٹیلیٹی سٹورزکی تعدادکم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دو لاکھ ہزار 434 بیگ آٹے کے عوام کو اب تک دیئے جاچکے ہیں ، آٹے اور گھی کی قلت اور معیار سے متعلق 05111123570 پر شکایت کریں ۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو بھی فنگشنل کر دیا گیا ہے جبکہ اسمگلنگ کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دور میں مہنگائی کی شرح 16 فیصد پر گئی، ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم کی جو قیمت بڑھی وہ عمران حکومت کی کمزور بنیادوں پر آئی ایم سے معاہدہ کیا اس کا نتیجہ ہے ، عمران خان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرنا مجرمانہ فیصلہ تھا، تحریک عدم اعتماد کو کامیاب ہوتے دیکھ کر عمران خان نے پیٹرول کو 10 روپے سستا کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے کرپشن کا بیانیہ بنایا گیا جو ثابت نہ ہو سکا، پھر ریاست مدینہ کا بیانیہ آیا جس میں ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا کہا گیا، عدم اعتماد کامیاب ہوتے دیکھی تو بیرونی سازش کا خط نکل آیا، آج مہنگائی کا بیانیہ بنایا جا رہا جو ان کی نااہلی کی وجہ سے ہے، ان کی ترجیحات مافیاز کو نوازنے کی تھی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مشکل فیصلے عوام سمجھ رہے ہیں، ہم ایک کروڑ نوکری اور 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کی کہانیاں نہیں سنا رہے، اس مہنگائی کی لہر میں حکومت غریب عوام کو ریلیف دے رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 7 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 12 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 8 hours ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 10 hours ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 12 hours ago
