Advertisement
علاقائی

خیبرپختونخوا کا صوبائی بجٹ پیش ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16فیصد اضافہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے  وزیر خزانہ  تیمور سلیم جھگڑا ایک ہزار 332 ارب روپے کا   بجٹ پیش کررہے ہیں ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جون 13 2022، 8:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبرپختونخوا کا صوبائی بجٹ پیش ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16فیصد اضافہ

جی این این کے مطابق کابینہ نے صوبے کیلئے 418 ارب روپے ترقیاتی بجٹ تجاویز کی بھی منظوری دیدی ہے . خیبرپختونخوا کے صوبائی بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سولہ فیصد اور پنشن میں پندرہ فیصد اضافہ کر دیا گیا جبکہ 63 ہزار ملازمین کو مستقل کر دیا گیا۔

تنخواہوں میں اضافہ گریڈ1سے19تک کےملازمین کےلیے ڈی آر اے کےعلاوہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنشن پروگرام ختم نہیں کر رہے بلکہ پنشن فنڈ قائم کر رہے ہیں، فی الحال پنشن فنڈ میں نئے ملازمین کو ڈال رہے ہیں۔

تیمور سلیم جھگڑا نے مزید بتایا کہ سرکاری ملازمین کے لیے 15 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس بجٹ میں شامل ہے اور ایڈہاک ریلیف الاونس ڈی آر اے کے علاوہ ہے۔

سرکاری دفاترمیں جمعہ کےدن ورک فرام ہوم کی پالیسی کابینہ میں  پیش کی،عنقریب اس کےفیچر اجائینگے، ڈسپیریٹی الاونس نہیں دے ہے، اس کی جگہ پرفارمنس الاونس دی جائے گا، جس محکمہ میں جو بہتر کام کرے گا، انہیں پرفارمنس الاونس دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ  بندوبستی اضلاع کے اخراجات کا تخمینہ 1109 ارب روپے لگایا ہے جبکہ ضم اضلاع کے اخراجات 223 ارب ہوں گے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ وفاق کی ٹیکس محصولات کا تخمینہ 570 ارب 90 کروڑ لگایا گیا ہے جبکہ وفاق سے آئل اور گیس رائلٹی کی مد میں 31 ارب روپے ملیں گے ، بجلی کے خالص منافع اور بقایاجات کی مد میں 61 ارب 90 کروڑ ملنے کی توقع ہے جبکہ قبائلی اضلاع کے لیے 208 ارب روپے کی گرانٹس ملنے کی توقع ہے۔

صوبائی بجٹ میں دس لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے رعایتی نرخوں پر راشن مہیا کرنے کیلئے انصاف فوڈ کارڈ کے تحت 26  ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ 

خیبرپختون خوا کا  ترقیاتی بجٹ چار سو اٹھارہ ارب روپے رکھاجائےگا جبکہ  سب سے زیادہ ترقیاتی بجٹ 47ارب 80کروڑسڑکوں کی مرمت کے لیے مختص کیا گیا ہے ۔ 

کابینہ نے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کےدوران شہید ریسکیو اہلکار کیلئے شہدا پیکج کا اعلان بھی کیا ہے، شہید ریسکیو اہلکار سمیت محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کیلئے بھی 10،10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

 پبلک پارئیویٹ پارٹنر شپ کے زرئعے پشاور، ڈی ائی خان ،سوات ایکسپریش وے ٹو،اوردیر موٹروے سمیت متعدد منصوبوں کا اغاز کیاجائے گا۔ 

جنوری 2022 سے جگر کی پیوندکاری سمیت مزید پانچ بیماریوں کا علاج صحت کارڈ پلس میں شامل کیا جائے گا۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ صوبے میں 260 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی اخراجات ہوئے، خیبر پختونخوا دہشتگردی کا شکار صوبہ تھا اب سرمایہ کاری کا مرکز بن گیا ہے ،  یہ وہ ترقی کا سفر ہے جو خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی حکومت میں کیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود 260 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا،رواں سال میں تاریخی ٹیکس وصولی کی ہے،بجٹ میں  اعلی تعلیم کے لیے 34 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔

خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ دستاویزات پر" خود دار خیبر پختونخوا" کاسلوگن دیا گیا ہے۔ 

Advertisement
جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے

  • 4 گھنٹے قبل
بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق

  • 5 گھنٹے قبل
آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل 

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل 

  • ایک گھنٹہ قبل
شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

  • 5 گھنٹے قبل
مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا

  • 2 گھنٹے قبل
جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط

  • 5 گھنٹے قبل
صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا

  • 4 گھنٹے قبل
بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

  • 5 گھنٹے قبل
قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 گھنٹے قبل
 ٹرمپ کا معاشی حملہ ،ایران کیساتھ تجارت کرنیوالے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

 ٹرمپ کا معاشی حملہ ،ایران کیساتھ تجارت کرنیوالے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

  • ایک دن قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement