اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کے ٹولے کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے، جب لوٹا راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر ہے تو پارلیمنٹ ختم، جمہوریت بھی ختم۔

جی این این کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ بلے کو دودھ کی حفاظت پر بیٹھا دیا گیا ہے، ان کے اوپر ایف آئی اے کے کیسز تھے، ان کے ہوتے ہوئے ڈاکٹر رضوان کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ بلاول اور فضل الرحمان نے لانگ مارچ کیا ہم نے کوئی پکڑ دھکڑ نہیں کی، میں نے تو انہیں کھانا اور کنٹینر دینے کی پیشکش بھی کی، یہ جب سے اقتدار میں آئے ہیں ملک کا سارا نظام تباہ کر رہے ہیں،یہ اقتدار میں رہ گئے تو ملک کو وہ نقصان پہنچائیں گے جو دشمن بھی نہیں پہنچا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا نے کورونا پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن لگایا، پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن لگانے کے لیے مجھ پر دباؤ ڈالا گیا، اگر لاک ڈاون لگاتا تو مزدور کیا کرتا؟ دباؤ ڈالنے والوں سے پوچھا لاک ڈاون لگایا تو غریب کھانا کہاں سے کھائے گا؟ چین نے جہاں لاک ڈاؤن لگایا وہاں گھروں میں کھانا پہنچایا گیا،کہا گیا کہ عمران خان لاک ڈاؤن نہیں لگا رہا تو اس پر مقدمہ درج کراؤ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج دنیا اعتراف کررہی ہے کہ ہم نے بہتر اقدامات کیے، بھارت نے لاک ڈاؤن لگایا تو بیروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا، کورونا کے دوران ہم نے انڈسٹری کو چلنے دیا، کورونا کے دوران عوام کو احساس کیش پروگرام کے تحت رقم فراہم کی گئیں۔
حکومتی سیاسی جماعتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے یہ ایک دوسرے کے خلاف لڑتے تھے ایک دوسرے کو چو رکہتے تھے، امریکہ نے ان کو ہم پر مسلط کیا ہے، جہاں ان کا پیسہ ہے ادھر ان کی ڈوریاں پڑی ہوئی ہیں، ہم روس سے 30 فیصد کم قیمت پر تیل خریدنے کا معاہدہ کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے فائدے کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، آئی ایم ایف کا ہم پر بھی پریشر تھا لیکن ہم نے عوام کے حق میں فیصلے کیے، ہم نے بجلی بھی 4 روپے فی یونٹ سستی کی، موجودہ حکومت نے دو ماہ میں ہمارے ساڑھے 3 سال سے زیادہ مہنگائی کر دی، جب 60 روپے 3 مہینے میں پیٹرول کی قیمت بڑھائی تو ان کی حقیقت سامنے آئی۔
مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب اور مہنگائی آنے والی ہے، ابھی پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، انہیں عوام کی نہیں امریکہ کی فکر ہے، اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج کی تیاری کریں۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 21 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 21 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 18 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 18 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 21 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل



