جی این این سوشل

پاکستان

محکمہ موسمیات کی کل سے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں کل سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محکمہ موسمیات کی کل سے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ 15 جون کو بحیرہ عرب سے ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث 16 اور17جون کو اسلام آباد،راولپنڈی اور لاہور میں موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا،پنجاب اور کشمیر میں اسٹرکچرز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے 17 سے 19 جون کے دوران سندھ میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ سکھر،لاڑکانہ اور جیکب آباد میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان

سوشل میڈیا بندش کے حق میں نہیں ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت کے قانون کا مسئلہ نہیں، مسئلہ عمل درآمد کا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوشل میڈیا بندش کے  حق میں نہیں ، وزیر  اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں کیوں دفاتر نہیں کھولتے؟سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستان میں دفاتر کھولنے چاہئیں۔

ان کا کہناتھا کہ ایکس کی بندش ایک اچھا قدم نہیں تھا، کالعدم بی ایل اے کا سارا نیٹ ورک ایکس پر موجود ہے، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت کے قانون کا مسئلہ نہیں، مسئلہ عمل درآمد کا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کو ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،عالمی بینک

ذاتی آمدن ٹیکس کا نظام تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کے لیے برابر بنانا چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کو ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،عالمی بینک

عالمی بینک نے پاکستان کوکہا کہ ذاتی آمدن ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کی سخت ضرورت ہے۔ ذاتی آمدن ٹیکس کا نظام تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کے لیے برابر بنانا چاہیے۔

عالمی بینک نے جنرل سیلز ٹیکس کے نظام میں موجود خرابیوں کو بھی دور کرنے کی تجویز دی ہے۔

اس کے علاوہ ورلڈ بینک نے تمباکو کی صنعت پر بھی ایک ہی پریمیم شرح پر ٹیکس وصول کرنے کی سفارش کی ہے۔ ان کے تخمینوں کے مطابق اگر ان تمام تجاویز کو عمل میں لایا گیا تو ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

معروف اقتصادی شخصیت ڈاکٹر ندیم الحق نے بھی اصلاحاتی ایجنڈا کی اہمیت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیکس چوری کرنے والے کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان تجاویز کو لے کر فوری اصلاحاتی ایجنڈا کے تحت آئی ایم ایف سے اگلی کانفرنس میں بات چیت ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برازیل میں طوفانی بارشیں، 39 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

موسلا دھار بارش سےڈیم پھٹ گیا، جس کے بعد بڑے پیمانے پر سیلاب نے تباہی مچادی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل میں طوفانی بارشیں،  39 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

برازیل  میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور 70 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔

 برازیل میں کئی روز سےجاری طوفانی بارشوں سےجل تھل ایک ہوگیا، موسلا دھار بارش سےڈیم پھٹ گیا، جس کے بعد بڑے  پیمانے پر سیلاب نے تباہی مچادی،کئی علاقے زیر آب آگئے۔

برازیل کے سرکاری حکام کے مطابق بینٹو گونکلیوز میں ایک اور ڈیم بھی تباہ ہونے کے دہانے پر ہے اور شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرینڈے ڈو سول میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یوروگوائے اور ارجنٹینا کی سرحد سے متصل ریاست میں 15 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔جبکہ پانچ لاکھ سے زائد شہری بجلی اور صاف پانی سے محروم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll