اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سازش ہوئی یا نہیں اس کا فیصلہ ملک کا وزیراعظم اور چیف جسٹس کریں گے۔


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر سوال جواب کے ایک سیشن میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون لے کر آئے ہیں کہ اب نیب شہباز شریف کے انڈر آجائے گا اس طرح اپنے سارے کیسز معاف کروا لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم مسلسل ان کے خلاف جدوجہد کریں گے، یہ سیاست نہیں جہاد ہے، کرپٹ ترین لوگ جن کے اوپر اربوں روپے کے کیسز ہیں وہ حکمران بن بیٹھے ہیں، یہ ملک کی توہین ہے، انہوں نے آتے ہی اپنے کیسز ختم کرنا شروع کر دیے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں تو معلوم ہے کہ سازش ہوئی اس لئے تحقیقات چاہتے ہیں، سازشی مراسلے پر حقائق سے کوئی انکار نہیں کرسکتا،جب مراسلہ میرے پاس آیا تو پتا چلا کہ عمران خان کو ہٹانا ہے، 7 مارچ کو ڈونلڈ لو نے آفیشل میٹنگ میں بات کی، ڈونلڈ لو نے دھمکی دی عمران خان کو نہ ہٹایا تو اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا، کیا ڈی جی آئی ایس پی آر فیصلہ کریں گے کہ سازش ہوئی تھی یا نہیں، سازش ہوئی یا نہیں اس کا فیصلہ ملک کا وزیراعظم اور چیف جسٹس کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے افسر ڈاکٹر رضوان بھی ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے، ایک اور افسر کے بارے میں پتا چلا اس نے خودکشی کر لی ہے، ان کا مقصد صرف اپنے کرپشن کیسز ختم کرنا تھا، ان کے سارے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں، انہوں نے 2 ماہ میں وہ مہنگائی کی جو ہم نے 3 سال میں نہیں کی۔

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 7 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 8 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 10 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 12 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 11 گھنٹے قبل









