قبل ازیں انہوں نے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی ، نوافل ادا کیے اورملکی، ترقی و امن، استحکام، امتِ مسلمہ کی یکجہتی، سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا کی


جدہ: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا، سعودی رائل پروٹوکول اور جدہ میں پاکستان کے ڈپٹی قونصل جنرل بھی موجود تھے۔
اسحاق ڈار جدہ میں او آئی سی کے غیر معمولی کونسل آف فارن منسٹرز اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار جدہ میں پاکستان قونصل خانے کی نئی چانسلری عمارت کا افتتاح بھی کریں گے۔
اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی۔
نائب وزیراعظم نے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کے موقع پر نوافل ادا کیے اور پاکستان کے امن، استحکام، ترقی ، خوشحالی ،امتِ مسلمہ کی یکجہتی، سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا کی۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

