Advertisement
پاکستان

ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف تقریر کی ممانت، پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

جلسے کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ، اگلے دن حکام کو جمع کرانا ہوگی، ٹریفک روانی، پارکنگ دو سو گز دور، داخلی خارجی راستے محدود ہوں گے،اجازت نامہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 10th 2026, 9:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف تقریر کی ممانت، پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

کراچی کے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو باغ جناح میں مشروط جلسے کی اجازت دے دی۔ 

مشروط اجازت کے تحت لاؤڈ سپیکر ایکٹ، تمام نافذ قوانین پر مکمل عملدرآمد منتظمین کی ذمہ داری ہے، سکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، رضاکاروں کی تعیناتی لازم قرار دے دی گئی۔

اسی طرح جلسے کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ، اگلے دن حکام کو جمع کرانا ہوگی، ٹریفک روانی، پارکنگ دو سو گز دور، داخلی خارجی راستے محدود ہوں گے۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ جلسے کے لیے این او سی شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا اور جلسے کے دوران امن کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر ہوگی۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اشتعال انگیز تقاریر، مواد اور فرقہ وارانہ گفتگو کی اجازت نہیں، ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا منتظمین کی ذمہ داری ہے اور پروگرام مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا لازم ہوگا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات پر اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا۔

Advertisement
Advertisement