گلگت : نلتر کے مقام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلگت میں نلتر کے مقام پر فائرنگ کا واقعہ، گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو سٹی ہسپتال گلگت منتقل کیا جارہا ہے۔ ایس ایس پی گلگت مرزا حسن موقع پر پہنچ گئے۔
ایس ایس پی گلگت مرزا حسن کا کہنا ہے کہ گاڑی گلگت سے نلتر کی طرف جارہی تھی۔ فائرنگ کے اسباب و وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا ہے۔دوسری جانب واقعہ کے ردعمل میں گلگت شہر کی متعدد سڑکیں بلاک کردی گئیں ہیں۔
نلتر ضلع گلگت کے مقام پر پیش آنے والے انتہائی افسوس ناک واقعے پر وزیراعلی خالد خورشید خان نے سخت نوٹس لے لیا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ اظہار افسوس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قاتلوں کو فی الفور گرفتاری کرکے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا حکم دےدیا۔
وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کیلئے پولیس، رینجرز، گلگت بلتستان سکاوٹس اور دیگر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔وزیراعلی نے انتظامیہ کو ہسپتالوں کو الرٹ رکھنے اور زخمی افراد کی بروقت علاج معالجہ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلی نے انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ شاہراہ قراقرم پر مسافروں کے تحفظ کے کئے ہر ممکن قدم اٹھائیں۔وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار ہے۔
وزیراعلی نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ اس اہم موقع حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کریں اور امن و امان کے قیام میں حکومت کا ساتھ دیں۔ وزیراعلی نے یقین دلایا ہے کہ اس واقع میں ملوث سفاک قاتلوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا اور ان کو عبرت کا نشان بنائینگے۔ گلگت بلتستان میں امن قائم کرنے کیلئے کسی ہر ممکن قدم اٹھائینگے۔

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 7 hours ago

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 7 hours ago

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 4 hours ago

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 6 hours ago

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- an hour ago

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 hours ago

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 3 hours ago

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 7 hours ago

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 7 hours ago

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 7 hours ago










.jpg&w=3840&q=75)
