کھیل
انگلینڈ کی ٹیم نے ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا
نیدرلینڈز کے خلاف ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر ریکارڈ بنا کر نیا ریکارڈ بناڈالا۔

نیدرلینڈز کے دورے پر موجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ایمسٹل وین میں پہلے ون ڈے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف 498 رنز بناکر ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑے ٹارگٹ ریکارڈ اپنے نام کر کیا ہے.
انگلینڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنائے جن میں انگلش ٹیم کے 3 بلے بازوں نے سنچری اسکور کیے، انگلش ٹیم کی جانب سے جوزبٹلر نے سب سے زیاہ 162 رنز، ڈیوڈ ملان نے 125 اور فل سالٹ نے 122 رنز بنائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انگلش ٹیم نے 2018ء میں آسٹریلیا کے خلاف 481 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا تھا، انگلینڈ کی ٹیم ون ڈے کرکٹ میں پانچویں مرتبہ 400 سے زائد رنز بنا چکی ہے۔
علاوہ ازیں انگلش ٹیم نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا بھی نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے، نیدرلینڈز کےخلاف انگلش ٹیم نے ایک اننگز میں 26 چھکے لگائے،قبل ازیں انگلش کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف ایک اننگز میں 25 چھکے لگائے تھے۔
کھیل
افغانستان کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان
افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم میں چار کھلاڑی آج ڈبیو کریں گے، صائم ایوب۔ طیب طاہر۔ زمان خان اور احسان اللہ آج اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔
چاروں کھلاڑی میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث۔،عبداللہ شفیق، کپتان شاداب خان شامل ہیں جب کہ اعظم خان، عماد وسیم، فہیم اشرف اور نسیم شاہ بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
پاکستان
حسان خان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے
کوئٹہ پولیس اسلام آباد کچہری سے حسان نیازی کو لے کر کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے حسان خان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا۔عدالت نے کہا کہ کوئٹہ پولیس نے کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی، حسان نیازی کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کو منظور کیا جاتا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ حسان خان نیازی کو تفتیشی افسر متعلقہ عدالت میں 25 مارچ کو پیش کرے، جس کے بعد کوئٹہ پولیس اسلام آباد کچہری سے حسان نیازی کو لے کر کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئی۔
ٹیکنالوجی
شہری اب گھربیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے
نادرا نے"پاک آئی ڈی "کےنام سےنئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی

نادرا (NADRA)نے’پاک آئی ڈی’ کےنام سےنئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی،پاکستانی شہری اب گھربیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔
نادرا کے چیئرمین طارق ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں بتایا کہ نادراکی نئی ایپلیکیشن ایپ متعارف کرا دی گئی ہے۔
#یوم_پاکستان کے موقع پر @NadraPak اپنے ہم وطنوں کیلئے پیش کر رہا ہے شاندار سہولت #PakID موبائل ایپ📱
— Tariq Malik ™ (@ReplyTariq) March 23, 2023
شناختی دستاویزات بنوانے کیلئے اب نادرا دفاتر جانے، لمبی قطاروں میں انتظار کی زحمت ختم، اپنا سمارٹ فون اٹھائیں، درخواست جمع کرائیں۔1#DigitalTransformation
#یوم_پاکستان_مبارک pic.twitter.com/neeFjoZDEy
پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی بدولت اب پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈاور فیملی رجسٹریشن کارڈ بنوانے کے لئے نادرا دفاتر جانے اور لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی بالکل ضرورت نہیں۔
شہری موبائل فون سےگھربیٹھےشناختی کارڈ،فیملی رجسٹریشن سمیت دستاویزات بنوا سکیں گے۔اس کےعلاوہ موبائل کے ذریعے ہی فنگر پرنٹس بھی دیئے جا سکیں گے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
رمضان میں سندھ کے اسکولوں کے نئے اوقات
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
-
کھیل 2 دن پہلے
ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کے ساتھ عمرہ ادائیگی پر تصاویر شیئر کردیں
-
پاکستان ایک دن پہلے
حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
-
دنیا 2 گھنٹے پہلے
بھارتی پارلیمنٹ نے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں الیکشن ملتوی، پی ٹی آئی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان