جی این این سوشل

پاکستان

گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ جسے لینا ہے لے لے:حنا ربانی کھر

برلن:وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ جس کو لینا ہے لے لے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ جسے لینا ہے لے لے:حنا ربانی کھر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت کے لیے برلن میں موجود وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ جس کو لینا ہے لے لے،ہمارا کام ہے پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی ترقی کے لیے گرے لسٹ سے نکلنا نا گزیر ہے، پاکستان نے بہت لمبا سفر طے کیا ہے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پاکستان جو حاصل کر چکا اسے کھو نہ دیں۔

اس سے قبل ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں حنا ربانی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف آج رات اجلاس کے اختتام کے بعد عوامی بیان جاری کرے گا، نتائج یا قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کرنا چاہیے،معاملے پر کل صبح دفتر خارجہ میں میڈیا بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر مملکت برائے خارجہ کے بیان کے بعد حکومتی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے یا نہ نکلنے سے متعلق قیاس آرائیاں مناسب نہیں، ایسا نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی میں منعقدہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کا بیان آج شب جاری ہونا ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے کل بروز ہفتہ کو اس متعلق تفصیلات بیان کی جائیں گی۔

قبل ازیں رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے فیٹف کے معاملے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی توجہ سے ان کی ٹیم نے وہ کام کر دکھایا جو پہلے کسی نے نہیں کیا۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں مزید کہا کہ میں نے چند دن پہلے ہی کہا تھا کہ اب ارسطو اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرے گا، ان چوروں نے ہی ہمیں گرے لسٹ میں شامل کروایا تھا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے سے متعلق بحث جاری ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے اس متعلق ابھی تک کوئی با ضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

تجارت

پاک ایران تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

سندھ کے گورنرکامران خان ٹیسوری،وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ ،وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ  اور دوسرے حکام نے ایرانی صدراوراُن کے وفد کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک ایران تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد : ایران کے صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی پاکستان کاپہلاتین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آج صبح کراچی سے تہران روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کا ’آزاد تجارتی معاہدے‘ کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ 

دونوں رہنماوں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ پاکستان اور ایران دونوں ممالک نے آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینی ہے  اور مشترکہ اقتصادی منصوبوں، مشترکہ سرحدی منڈیوں کے قیام، اقتصادی فری زونز کے ذریعے اور نئی سرحدوں کھولیں جائیں گیں پاکستان اور ایران کے مشترکہ فیصلوں کے مطابق  اپنی دوطرفہ تجارت کو اگلے پانچ سالوں میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 

سندھ کے گورنرکامران خان ٹیسوری،وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ ،وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ  اور دوسرے حکام نے ایرانی صدراوراُن کے وفد کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔

تین روزہ دورے کے دوران صدر ابراہیم رئیسی اسلام آباد لاہور اور کراچی گئے، ان کے دورے کے موقع پر دنوں ملکوں کے رہنماو ں کےدرمیان تجارت، روابط،توانائی اور عوامی رابطوں سمیت کثیر جہتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر ایک بار پھر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی

الیکشن کمیشن نے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر ایک بار پھر اعتراضات اٹھا دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر ایک بار پھر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر ایک بار پھر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی، الیکشن کمیشن نے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر ایک بار پھر اعتراضات اٹھا دیئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی پی نے تیسری بار پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض عائد کیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ نے اپنے نوٹس میں پی ٹی آئی کو 30 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

پی ٹی آئی نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لکی مروت: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

دو گرہوں کے درمیان فائرنگ سے محفل میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث کئی افراد زخمی بھی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لکی مروت: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں رات گئے شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6افراد جاں بحق اور  متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں پیش آیا جہاں عمران خان اور احسان اللہ نامی دو فریقین کے درمیان دشمنی تھی، گزشتہ رات کو شادی میں محفل موسیقی میں ان کا آمنا سامنا ہوا تو انہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجےمیں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے محفل میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث کئی افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں عزیر، احسان، عمران، زاہد اللہ، فیضان شامل ہیں، ان افراد کا تعلق گاؤں بہرام خیل اور تری خیل سے ہے جب کہ مقتولین میں اشتہاری ملزمان زاہد اللہ اور احسان اللہ بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے علاقے غزنی خیل میں شادی کی تقریب میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس نےبتایا کہ دونوں گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی تھی جب کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 راہ گیر بھی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll