جب میری حکومت آئی تو بلیک لسٹ میں شمولیت کے سنگین خطرات منڈلا رہے تھے:عمران خان
اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ہم نے فیٹف کے بقیہ 2 نکات پر اپریل میں عملدرآمد رپورٹ جمع کروائی جس کی بنیاد پر فیٹف نے پاکستان کا ایکشن پلان مکمل قرار دیا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو فروری 2018ء میں فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا، ہمیں فیٹف کی جانب سے کسی بھی ملک کو دیے جانے والے مشکل ترین پلان کو مکمل کرنے کا ٹاسک ملا۔
انہوں نے کہا کہ جب میری حکومت آئی تو بلیک لسٹ میں جانے کے سنگین خطرات منڈلا رہے تھے جبکہ فیٹف کی سفارشات پر عملدرآمد کی ہماری تاریخ بھی سازگار نہ تھی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے بارہا میری حکومت کے کام اور سیاسی عزم کو سراہا، ہم نے ملک کو فیٹف کی بلیک لسٹ میں جانے سے بچایا، 34 میں سے 32 نکات پر کام مکمل کیا جبکہ بقیہ 2 نکات پر اپریل میں عملدرآمد رپورٹ جمع کروائی جس کی بنیاد پر فیٹف نے پاکستان کا ایکشن پلان مکمل قرار دیا ہے۔
I am confident that prerequisite onsite visit of FATF team to confirm completed work on our action plan will pass successfully too. Hammad Azhar, members of his FATF coord committee & officers who worked on this task performed exceptionally well. The whole country is proud of you
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 17, 2022
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ایکشن پلان پر تکمیل شدہ کام کی تصدیق کے لیے ایف اے ٹی ایف ٹیم کا دورہ پاکستان بھی کامیابی سے مکمل ہوگا۔
سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پورے ملک کو حماد اظہر، ان کیرابطہ کمیٹی کے اراکین اور یہ فریضہ سرانجام دینے والے افسران پر فخر ہے جنہوں نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے 4 روزہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان نے 34 نکات پر مشتمل 2 ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کر لیا ہے، تاہم ابھی گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
اس حوالے سے ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکس نے کہا کہ پاکستان نے دونوں ایکشن پلان پر وقت سے پہلے ہی عملدرآمد کیا، 2 سال میں 5 بارانسداد دہشتگری کے اقدامات کاجائزہ لیا گیا، پاکستان کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ایف اے ٹی ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے بعد شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 7 hours ago

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 7 hours ago

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 10 hours ago

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 4 hours ago

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 9 hours ago

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 8 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 4 hours ago

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 10 hours ago

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 4 hours ago

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 5 hours ago

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 7 hours ago

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 9 hours ago