کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے والد نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔


دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کا سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 8 جون 2022ء کو دعا زہرا کو اس کی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنادیا گیا، میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے، نادرا ریکارڈ، تعلیمی اسناد اور کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14 سال ہے۔
درخواست گزار کے مطابق پولیس نے کیس کا چالان سی کلاس میں ٹرائل کورٹ میں جمع کرا دیا ہے، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامی ہے، درخواست گزار، دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے فوری سماعت کی بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی تھی۔
تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بیانِ حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دعا زہرا اپنی مرضی سے جس کے ساتھ جانا چاہے یا رہنا چاہے، رہ سکتی ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ تمام شواہد کی روشنی میں اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا، دعا کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنا سندھ حکومت کی صوابدید ہے۔
عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق اپنی کارروائی جاری رکھے۔

صدر مملکت کی سعودی سفیرسے ملاقات، تجارت، معیشت، اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل

سلیبرٹیز کرکٹ میلے کا آغاز 12 اگست سے گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ہو گا
- 11 گھنٹے قبل

بطور چیف جسٹس آزاد،غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، یحییٰ آفریدی
- 13 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات،دہشتگردی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 28 سے 31 جولائی تک ملک کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 12 گھنٹے قبل

بابوسرٹاپ:کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 10 سے 12 افراد تاحال لاپتہ
- 14 گھنٹے قبل
مہنگاسونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد
- 11 گھنٹے قبل

انگلش بلے بازجو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
- 9 گھنٹے قبل

آپریشن بنیان المرصوص،ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلباءکے ساتھ خصوصی نشست
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

ڈھاکہ: سابق بنگلہ دیشی چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار
- 13 گھنٹے قبل