ہماری کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں ؛ وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں ، ہم نے اپنی ذات اور سیاست کو پاکستان کیلئے قربان کر دیا ، یہ وقت سیاست کو نہیں ریاست کو بچانے کا ہے ، تاریخ کا پہلا بجٹ ہے جو غریب کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تفصیلات کے مطابق معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں بدترین کرپشن ہوئی ، گزشتہ حکومت کی ناتجربہ کاری اور کرپشن کی وجہ سے معیشت دیوالیہ ہونے جا رہی تھی لیکن ملک اب ان مشکلات سے نکل آئے گا کیوں کہ ہم نے عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لیے اہم فیصلے کیے اور ہماری کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد ہمارے پاس 2 راستے تھے، ایک الیکشن اصلاحات کر کے انتخابات کی جانب جائیں اور دوسرا راستہ سخت فیصلے کریں اور ڈوبتی معیشت کو سنبھالیں ، ہم نے فیصلہ کیا یہ وقت سیاست بچانے کا نہیں ہے ، پہلا فیصلہ سیاسی ساکھ کو بچا کر عوام کے لیے مشکل پیدا کرتے لیکن ضمیر کی آواز کہتی ہے یہ عوام اور اپنے ساتھ زیادتی ہو گی اور تاریخ معاف نہیں کرے گی ، یہ وقت سیاست کو نہیں ریاست کو بچانے کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کیا کہ سیاست نہیں ریاست بچائیں گے اور پھر ہم نے اپنی ذات اور سیاست کو پاکستان کے لیے قربان کر دیا ، اس لیے ہم نے بجٹ سے متعلق اہم فیصلے کیے اور یہ تاریخ کا پہلا بجٹ ہے جو غریب کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ہے ، ان فیصلوں سے ملک دیوالیہ پن سے نکل آئے گا اور فیصلوں کا بنیادی مقصد عوام کو مشکل سے نکالنا ہے ، بجٹ میں کیے گئے اعلانات کے مطابق آئی ایم ایف شرائط منظور ہوچکیں اور اب اگر آئی ایم ایف سے مزید شرائط نہ آئیں تو امید ہے معاہدہ ہو جائے گا ، یقین ہے مشکل وقت سے نکل آئیں گے۔

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ریلوے پراپرٹی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اختیار کرنے کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 6 گھنٹے قبل

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 7 گھنٹے قبل

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 3 گھنٹے قبل

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 4 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 7 گھنٹے قبل

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل












