Advertisement
پاکستان

لانگ مارچ: توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کو ضمانت مل گئی

سماعت کے دوران ان کے ہمراہ، اسد عمر ، شہباز گل اور وکیل بابر اعوان موجود تھے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 24 2022، 5:02 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لانگ مارچ: توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کو ضمانت مل گئی

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو ضمانت مل گئی ہے۔

کیس کی سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی، عدالت نے عمران خان کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 10 مقدمات میں 6 جولائی تک درخواستِ ضمانت منظور کی ہے۔

 پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے عمران خان نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سماعت کے دوران ان کے ہمراہ، اسد عمر ، شہباز گل اور وکیل بابر اعوان  موجود تھے۔

 
 

Advertisement