جی این این سوشل

پاکستان

ایم کیوایم کا وزیراعظم پرگورنرسندھ کی تقرری جلدکرنے پر زور

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف پرگورنرسندھ کی جلد تقرری پر زور دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایم کیوایم کا وزیراعظم پرگورنرسندھ کی تقرری جلدکرنے پر زور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی میں وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم  پاکستان کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد میں سست روی کا شکوہ کیا اورکہا کہ اب تک کئی معاملات حل طلب ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما اور وفاقی وزیرامین الحق کا کہنا تھا کہ ضمانتوں کے باوجود بلدیاتی قانون میں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ترمیم نہیں کی گئی۔

ایم کیو ایم نے وزیراعظم شہباز شریف پر گورنرسندھ کی جلد تقرری پر زور دیا، وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرائی کہ صوبےکا گورنر اربن سندھ ہی سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مسلم لیگ ن سے ہونے والے معاہدے پر عمل درآمدکے لیے 6  رکنی کمیٹی قائم کردی اور ایم کیو ایم کو معاہدوں پر تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

پاکستان

عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا،ترجمان

چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم کے بیان پر  پی ٹی آئی کی جانب سے شدید ردعمل

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا،ترجمان

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح پر عوام کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے

تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم کے بیان پر  پی ٹی آئی کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار  کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت اور ملکی مفادات کے حوالے سے ریاستی ڈھانچے میں پائی جانے والی عدم حساسیّت کا مظہر ہے۔ مقبولیت کے تمام معیارات کے مطابق عمران خان بلاشرکتِ غیرے ملک کے مقبول ترین سیاسی قائد ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہئے کہ عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا جسے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے، غیرمعمولی عوامی تائید کی حامل سیاسی قیادت اور جماعتوں کو مصنوعی، غیرجمہوری اور غیرآئینی طریقوں سے انتخاب سے باہر کرنے کے نتائج ہمیشہ تباہ کن ہوا کرتے ہیں۔

پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ دستور، قانون، جمہوریت اور اخلاق نگران وزیراعظم کو سیاست و انتخاب پر اثرا انداز ہونے کے کسی غیرفطری، غیرجمہوری اور غیرآئینی منصوبے کا حصہ بننے کی ہرگز اجازت نہیں دیتے، انوارالحق کاکڑ اپنے بیان کی فوری وضاحت کریں اور بطور نگران وزیراعظم اپنی حکومت کو جمع تفریق کے شرانگیز منصوبوں سے مکمل الگ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ،اشیائے خوردونوش مزید مہنگی

شہری کہتے ہیں حکومت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ،اشیائے خوردونوش مزید مہنگی

مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں،اہم اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، دالوں کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہو گیا۔

ملک بھرمیں مہنگائی کا جن بے قا بو ہو گیا ، روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، اسلام آباد کے سستے بازار بھی مہنگے ہوگئے ، ملتان میں بھی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے ، چکن کی قیمت میں گزشتہ روز کمی دیکھی گئی تھی جبکہ چکن کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تاجر 12 ربیع الاول آنے کی وجہ سے اشیا ئے خوردو نوش مہنگی کر رہے ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایسے موقع پر عید ہو یا شب برات رمضان المبارک ہو یا بقرہ عید تاجر مصنوعی مہنگائی کرنے میں سب سے آگے ہیں ۔

شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو غیر فعال قرار دے دیا ۔

 

شہری کہتے ہیں حکومت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔پشاورمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا جاسکا، آٹے کی قیمتوں کے بعد دالوں کے نرخوں کو بھی پر لگ گئے، شہر کی اوپن مارکیٹ میں لوبیا 120 سے 200 روپے، دال ماش کی قیمت میں 28 روپے جبکہ دال  مونگ دال کی قیمت میں 20 روپے اضافہ  دال چنا کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شمالی کوریاکے لیڈر کم جونگ ان کو چینی صدر کے خط کا جواب

چین کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں،کم جونگ ان

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

شمالی کوریاکے لیڈر کم جونگ ان کو چینی صدر کے خط کا جواب

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ایک خط روانہ کرتے ہوئے قریبی تعاون میں فروغ کا عندیہ دیا ہے۔

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق کم جونگ ان نے ملک کے 75 ویں جشن آزادی کی مبارک باد کے جواب میں چینی صدر کو خط ارسال کیا ہے۔انہوں نے چینی صدر کو مخاطب کرتے ہوئےلکھا کہ ہم چین کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں جن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ چینی صدر نے شمالی کوریا کی 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے کم جونگ ان کو ایک تہنیتی خط روانہ کیا تھا،اس خط میں چینی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین ہمسایہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین یہ روایتی دوستانہ تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll