لاہور:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو لوٹوں کو اپنے حلقوں میں شکست دینا ہوگی، لوٹے اپنے حلقوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔


لاہور میں ورکر کنونشن سے خطاب میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لوٹے آپ سے ووٹ لے کر اُس کا سودا کرتے ہیں ان کو آپ نے ہرگز ووٹ نہیں دینا، گھر گھر ایک ہی پیغام پہچانا ہے، لوٹوں کو ہم نے ہرانا ہے،امپائر ساتھ ہونے کے باوجود چوروں کو شکست دینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مارچ کے دوران ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، لوٹے ضمیر بیچ کر حلقے کے عوام کی توہین کرتے ہیں، نواز اعوان آپ نے بہادری سے ان مجرموں کا مقابلہ کرنا ہے، میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں، پاکستان کے بہتر مستقبل کےلیے ان ڈاکوؤں کو شکست دینا بہت ضروری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، ہم کسی کے سامنے نہیں جھکے نہ جھُکیں گے، آپ سب نے گھر گھر جانا ہے اور لوٹوں کو شکست دینے کے لیے ووٹ لینا ہے، پولیس سے لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے، غنڈہ گردی کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن جانبدار ہے، کسی کو اس پر اعتماد نہیں،موجودہ حکومت ناجائز اور امپورٹڈ ہے،لوٹے کسی صورت اپنے حلقوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک گھنٹہ قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 4 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل




