Advertisement
پاکستان

لاہور سے ملائشیا کیلئے قومی ایئر لائن کی پروازیں بحال

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی ملائشیا کیلئے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 27th 2022, 2:08 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور سے ملائشیا کیلئے قومی ایئر لائن کی پروازیں بحال

کرونا وباء کے باعث معطل پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے اتوار کی صبح ایک سادہ سی تقریب میں لاہور ائرپورٹ پر کیک کاٹا گیا جس کے بعد کوالالمپور کیلئے قومی ائر لائن کی پرواز روانہ ہوئی۔

اسلام سے پہلے ہی قومی ائر لائن پی آئی اے کی ملائشیا کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔

وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے لاہور سے اب براہ راست اندرون ملک اور بیرون ملک سیاحتی مقامات تک رسائی بھی فراہم کی جارہی ہے۔

وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا لاہور سے گلگت اور اسکردو کی پروازیں بھی آپریٹ کی جارہی ہیں ، اب باکو اور کوالمپور کیلئے پروازیں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اندرون ملک اور بیرون ملک سیاحتی مقامات کیلئے پروازیں بڑھائی جا رہی ہیں، پروازیں گرمیوں کی چھٹیوں میں سیاحتی مقامات کیلئے بڑھائی جا رہی ہیں۔

وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد لوگوں کو اپنی قومی ائیرلائن کے ذریعے براہ راست اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنا ہے۔

Advertisement