پاکستان
لاہور میں ديوارگرنے سے تين بچے جاں بحق،تين زخمی
لاہور کےعلاقے بادامی باغ ميں سوئمنگ پول کی ديوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ بادامی باغ کے سوئمنگ پول میں پیش آیا جہاں علاقے کے کچھ بچے نہانے کيلئے اکٹھے ہوئے اوردھوپ سے بچاو کيلئے لگائی گئی ترپال کی تاروں پر کپڑا ڈال کر پول ميں چھلانگ لگاتے رہے کہ پول کی ايک ديوار نيچے آگری۔
ديوارگرنے سے تين بچے جاں بحق اور تين زخمی ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ ديوار پرلگی تاروں کو کھينچنے کی وجہ سے پيش آيا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے زخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین بچے ثقلین، اظہر اور دلاور دم توڑ گئے۔
دوسری جانب سوئمنگ پول ضعلی انتظاميہ کی اجازت کے بغير چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے افسوسناک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئےانکوائری رپورٹ طلب کرلی۔
کھیل
مشاورت کے ساتھ ہی ٹیم کا اعلان ہوا ، اب تبدیلی کا وقت نہیں : بابر اعظم
لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے جو بیسٹ تھا وہی ٹیم کا اعلان ہوا، اتنا وقت نہیں ہے کہ اب ٹیم میں تبدیلی ہو۔

تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈز کے ساتھ ون ڈے سریز کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ون ڈے میچز کافی دیر بعد ہو رہے ہیں ، ینگ اور تجربہ کار کھلڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا اعلان کیا گیا ، نئے کھلاڑیوں کو ضرور چانس دیں گے۔
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے ، ٹیم کوئی بھی ہو ہم نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے ۔ ایشیا کپ کیلیے شاہین فٹ ہوجائے ، ہمارے فاسٹ باولرز پرفارم کررہے ہیں، حسن علی کو میچ ونر کی وجہ سے سپورٹ کرتا ہوں ، عماد وسیم کا کیرئیر ختم نہیں ہوا،ہمیں جب بھی ضرورت ہوگی ہم اسے کھیلائیں گے ۔
بابر اعظم نے کہا کہ دورہ نیدر لینڈ کا کوئی خوف نہیں ہے،وہاں بھی انگلینڈ جیسا موسم ہوگا ، شعیب اور حفیظ کے بغیر ہمیں زیادہ فوکس ہونا ہوگا۔ آصف علی،خوشدل،افتخار پر اعتماد کریں گے ۔ انڈیا کیخلاف کوئی پریشر نہیں،جس طرح ورلڈ میں پرفارم کیا ویسا کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 16 اگست سے روٹرڈم میں شروع ہوگی۔
ٹیکنالوجی
سال2022 کا سُپر مون آج آخری بار دیکھا جاسکے گا
جدہ : سعودی عرب کے شہر جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج 11 اگست 2022 کو اس سال کا بڑا چاند " سپر مون" آخری بار دیکھا جاسکے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق آج سال کا سُپر مون آخری بار دیکھا جاسکے گا ، سپر مون 12 اگست کو مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 35 منٹ پر مکمل ہو جائے گا ، اس وقت سورج کی طرف سے یہ 180 ڈگری کے زاویے پر ہوگا ۔
ماہر فلکیات کے مطابق اس کا ظاہری حجم تقریبا 8 اوراوسط روشنی 16 فیصد زیادہ ہوگی ۔ بڑا چاند ایسے عالم میں نظر آئے گا جبکہ عرب دنیا کے آسمان پر شہابیوں کی بارش نقطہ عروج کو پہنچی ہوئی ہو گی ۔ اس کا رخ آدھی رات کے بعد جنوب کی طرف ہوگا اور آسمان پر انتہائی بلندی تک پہنچا ہوا ہوگا۔
سپرمون آسٹریلیا ، برطانیہ ، سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں دیکھا جاسکےگا، سپر مون کے وقت چاند زمین کے بہت قریب آجاتا ہے جس کیوجہ سے سپر مون کو بالکل صاف دیکھا جاسکتا ہے۔
’سپر مون‘ مکمل چاند کو کہتے ہیں ، یہ اس وقت ہوتا ہے جب چاند کے مرکز اور زمین کے مرکز کے درمیان 362146 کلو میٹر کا فاصلہ ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال مئی،جون اور جولائی میں بھی تین بار سپر مون کا دلکش نظارہ کیاجا چکا ہے۔
پاکستان
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے 5 روزہ دورہ پرسعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سعودی ہم منصب اور دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، راناثنااللہ پاکستان سعودی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پرسعودی حکام سے بات چیت کرینگے۔
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے:شیخ رشید
-
پاکستان 2 دن پہلے
مر جائیں گے یزید وقت کی بیعت نہ کریں گے: شہباز گل
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی ، الرٹ جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے 13 اگست کو جلسےکا مقام تبدیل کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
امام عالی مقام کی قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں مجالس اور جلوس
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی