پچیس ووٹ نکال کر دوبارہ پولنگ کی صورت میں اکثریت والا وزیر اعلیٰ پنجاب بن جائے گا، لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے چناو سے متعلق اہم ریمارکس میں کہا ہے کہ پچیس ووٹ نکال کر دوبارہ پولنگ کی صورت میں اکثریت والا وزیر اعلیٰ بن جائے گا۔


لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلی حمزہ شہباز کے حلف کے فیصلے اور گورنر کے اختیارات کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اہم ریمارکس میں کہاکہ پچیس ووٹ نکال کر دوبارہ پولنگ کی صورت میں اکثریت والا وزیر اعلیٰ بن جائے گا۔اکثریت والا وزیر اعلیٰ بن جاتا ہے تو حمزہ شہباز کا نوٹیفکیشن ختم ہو جائے گا۔
عدالت نےکہاکہ کیس کا فیصلہ آج ہی کرنا چاہتے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حکومت سےہدایت لےکربتائیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جا سکتا ہے۔ تحریک انصاف اور پنجاب حکومت کےوکیل ہدایات لے کر پیش ہوں۔
ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی معاونت کریں کہ اگر ہم اجلاس دوبارہ 16 اپریل کی تاریخ پر لے جائیں اور پولنگ دوبارہ ہو تو بحران سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ایسی صورت میں پولنگ وہی پریزائڈنگ افسر کروائے گا جس نے 16 تاریخ کو کروائی۔
وکیل تحریک انصاف نےکہاکہ ہم نے ڈپٹی اسپیکر کے ذریعے پولنگ کو بھی چیلنج کیا ہے۔عدالت نےکہاکہ الیکشن ڈپٹی اسپیکر ہی کروائے گا کیونکہ اس پر لاہورہائیکورٹ کا ایک فیصلہ موجود ہے جسے چیلنج نہیں کیا گیا۔
جسٹس شاہد جمیل نے کہاکہ وزیر اعلی کا آفس کسی صورت خالی نہیں رہ سکتا۔جسٹس صداقت علی خان نے کہاکہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ حمزہ شہباز کے پاس اکثریت نہیں رہی۔اگر اسپیکر 25ووٹ نکال کر الیکشن کرواتا ہے تو اکثریت رکھنے والا وزیراعلیٰ بن جائے گا اور دوبارہ حلف ہوگا۔
وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہونے پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے جواب حمع کروانے کے لیےعدالت سے ایک دن کی مہلت مانگ لی۔ کہا۔ہم نے چیف منسٹر کو بریف کرنا ہے مزید ایک دن درکار ہے۔
وکیل تحریک انصاف نے کہا ہم نے حمزہ شہباز کی تعنیاتی کو چیلنج کر رکھا ہے۔عدالت نے یہ پوچھا اگر ہم درخواست منظور کر لیتے ہیں تو حالات کیا ہوں گے تاکہ بحران پیدا نہ ہو۔اگر حمزہ شہباز کے ہوتے ہوئے الیکشن کروائیں گے تو وہ غیر آئینی الیکشن ہو گا
وکیل علی ظفر نے دلائل میں کہا ہے کہ الیکشن کے لیے کم از کم دس دن کا وقت ہونا چاہیے۔کچھ صورتحال اب ریورس نہیں ہو سکتی کیوں کہ 25 لوگ ڈی نوٹی فائی ہو گئے ہیں۔

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 19 گھنٹے قبل

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی تحقیق کے شعبے میں پہلی وومن یونیورسٹی بن گئی
- 22 منٹ قبل

پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور صوبائی حکومت کی نالائقی کی وجہ سے خیبرپختونخوا جل رہا ہے،طلال چوہدری
- 30 منٹ قبل

سونا مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 منٹ قبل

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل

معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
- 19 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
- 26 منٹ قبل

افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم
- 4 منٹ قبل

معروف مذہبی شخصیت حضرت مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے
- 17 منٹ قبل

داخلی سلامتی ،قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کیلئے ایک مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس ناگزیر ہے ،فیلڈ مارشل
- 36 منٹ قبل

ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
- 18 گھنٹے قبل

وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے ڈیووس روانہ
- 34 منٹ قبل










