Advertisement
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ : حمزہ شہباز نے مشاورتی اجلاس بلالیا

لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستیں منظور ہونے کے بعد حمزہ شہباز نے مشاورتی اجلاس بلا لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 30th 2022, 7:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ : حمزہ شہباز نے مشاورتی اجلاس بلالیا

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ انتخاب کو کالعدم قرار دینے  کے فیصلے پر مشاورت ہوگی۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستیں منظور کر لیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اپیلوں پر جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ لارجر بینچ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس شاہد جمیل خان بھی شامل ہیں ۔ لارجر بینچ نے فیصلہ چار ایک کی اکثریت سے سنایا ہے، ایک جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے 16 اپریل کا حمزہ شہباز کے حلف کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے گورنر کے انتخاب سے متعلق مراسلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے عثمان بزدار کو وزارت اعلی کے عہدے پر بحال کردیا ہے اور عثمان بزدار کو کام سے روکنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

Advertisement
9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  • 6 گھنٹے قبل
لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا

  • 5 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

  • 7 گھنٹے قبل
مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

  • 4 گھنٹے قبل
افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور

افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان