روس یوکرین صورتحال میں میری ذمہ داری اپنے لوگوں کے مفاد کا خیال رکھنا تھا،عمران خان
سابق وزیرا عظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کی صورتحال میں میری ذمہ داری اپنے لوگوں کے مفاد کا خیال رکھنا تھا۔ مستقبل میں روس سے تیل، گیس اور گندم لینا چاہتے تھے۔


جرمنی کے نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئےسابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں بنیادی طور پر جنگوں کا مخالف شخص ہوں۔ میں فوجی آپریشن پر یقین نہیں رکھتا۔
ان کا کہنا ہے کہ جب آپ ایک مسئلہ فوجی آپریشن کےذریعے حل کرتے ہیں تو کئی اور مسئلے کھڑے ہوجاتے ہیں۔اسی طرح یوکرین،عراق اور افغانستان میں ہوا ہے، یہاں کئی اور مسائل پیدا ہوگئے۔
روس یوکرین جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ روس یوکرین کی صورتحال میں میری ذمہ داری تھی کہ میں اپنے لوگوں کے مفاد کا خیال رکھوں۔ مستقبل میں روس سے تیل، گیس اور گندم لینا چاہتے تھے،روس سےہم گندم امپورٹ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے لوگوں نے اس لئے منتخب کیا کہ میں ان کے مفاد کی بات کروں۔وزیراعظم بننے کے بعد آپ کی ترجیح وہ لوگ ہوتے ہیں جنہوں نے آپ کو وزیراعظم بنایا ہوتا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 30سال میں ہزاروں کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔مغرب نے کشمیریوں پر ہونے والے تشدد پر اسٹینڈ ہی نہیں لیا، پانچ اگست 2019 کو بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔۔کشمیر پر اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کی رپورٹس موجود ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ لیکن اس کی کوئی مذمت نہیں کرتا اور نہ ہی پابندیوں کی بات کرتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ہمارے طویل تعلقات ہیں۔ چین نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے۔جب میں چین کو سراہتا ہوں تو اس کا مطلب ڈویلپمنٹ ماڈل کو سپورٹ کرنا ہے۔
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 3 دن قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 11 گھنٹے قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 4 دن قبل

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 4 دن قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 11 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 4 دن قبل

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 6 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 4 دن قبل




