کورونا وائرس کی بڑھتی شرح : این سی اوسی کے سرکاری دفاتر کیلئے نئے اصول جاری
اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کی ایک بار پھر سے بڑھتی شرح کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے سرکاری دفاتر کے لیے نئے اصول جاری کیے گئے ہیں۔


ترجمان وزارت صحت کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری کیے گئے نئے اصولوں میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا جائے ، دفتر سمیت ہر جگہ بیٹھنے کے دوران سماجی فاصلہ رکھا جائے، عبادت، نمازوں کے دوران بھی سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق دفاتر کے داخلی راستوں اور واش رومز میں ہینڈ سینٹائزرز موجود ہونے چاہئیں، تمام دفاتر، عمارتوں کے داخلی راستوں پر لوگوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے اور کورونا وائرس کی علامات رکھنے والوں کو دفاتر، عمارتوں میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
ترجمان کے مطابق نزلہ، زکام، سانس لینے میں مشکل کی صورت میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے پی سی آر یا اینٹی جن ٹیسٹ کروائے جائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات اور کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے تجاوز کرگئی ۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے دوران 818 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 مریض انتقال کرگئے ۔
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناکے18ہزار305ٹیسٹ کیےگئےہیں ، کورونا کا شکار 126 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی گئی ہے۔

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ
- 11 گھنٹے قبل

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت
- 9 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش
- 12 گھنٹے قبل
چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے انڈیا پر خوف طاری کردیا
- 10 گھنٹے قبل

آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان
- 11 گھنٹے قبل
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- 9 گھنٹے قبل

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف
- 13 گھنٹے قبل

جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل
سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
- 10 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں ہونے کا امکان
- 10 گھنٹے قبل

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
- 9 گھنٹے قبل