راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی جانب سے ایران کا سرکاری دورہ کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورہ ایران کے دوران جنرل ندیم رضا کی ایران کے صدر سید ابراہیم ساداتی سے ملاقات ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات کے دوران خطے کے سیکیورٹی ماحول، دو طرفہ سیکیورٹی و دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس ملاقات میں دونوں جانب سے بامعنی،دیرپا سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کے آغاز کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایران کے سرکاری دورے کے دوران جنرل ندیم رضا کی ایرانی وزیر دفاع ، چیف آف جنرل اسٹاف، اسلامی انقلابی گارڈ کے سربراہ، ایران کی بحری و فضائی افواج کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاک ایران فوجی روابط کے فروغ پر بات چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مشترکہ سرحدیں یقینی طور پر امن و دوستی کی سرحدیں ہونی چاہیے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر ایران کی فوجی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور ساتھ ہی ایرانی عسکری قیادت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹر میں جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا ۔

بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی
- 4 گھنٹے قبل

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 12 منٹ قبل

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 37 منٹ قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 4 گھنٹے قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی
- 7 گھنٹے قبل

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
- 5 گھنٹے قبل