Advertisement
پاکستان

ریلوے کا عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور :پاکستان ریلوے نے ہر سال کی طرح  اس سال بھی عیدالاضحیٰ پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا  فیصلہ کرلیا ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جولائی 2 2022، 8:45 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ریلوے کا عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ترجمان ریلوے کے مطابق   پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی، جو کوئٹہ سے براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔

دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی، وہ ٹرین کراچی سے براستہ ملتان، فیصل آباد، لاہور پہنچے گی۔

ترجمان نے کہا کہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی ، جو لاہور سے براستہ فیصل آباد، ملتان سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔

 

Advertisement