عمران نے بجلی 5 روپےسستی کی،امپورٹڈ حکومت نے 24 روپے مہنگی کر دی:عثمان بزدار
لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان نےپاکستان کےہر شہری کےلیےبجلی فی یونٹ 5 روپےسستی کی جبکہ امپورٹڈ حکومت نے آ کر وہی بجلی 24 روپے مہنگی کر دی ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی حکومت کی جانب سے 100 یونٹ تک کی بجلی کے مفت پیکج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ صرف ضمنی الیکشن تک نگرانی کےلیے رکھےگئے جعلی وزیراعلیٰ نے الیکشن سٹنٹ کےطور پر کچھ گھرانوں کو فری بجلی دینےکا جھوٹا وعدہ کیا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 24 روپے کا اضافہ کیوں کیا؟ انہوں نے عوام کو بجلی پر 5 روپے کا دیا گیا ریلیف کیوں واپس لیا گیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پیسے بچانے کے لیے پاور پلانٹس بند کر کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کا عذاب کیوں دیا جارہا؟ پیٹرول اور ڈیزل کی سبسڈی کیوں ختم کی گئی اور نگران جعلی وزیراعلیٰ کس قانون کےتحت پیکج دےسکتا ہے؟۔
چند سوالات
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) July 4, 2022
1) بجلی فی یونٹ 24 روپے مہنگی کیوں کی؟
2) 5 روپے کا دیا گیا ریلیف کیوں واپس لیا گیا؟
3) پیسے بچانے کے لیے پاور پلانٹس بند کر کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کا عذاب کیوں دیاجارہا؟
4) پیٹرول اور ڈیزل کی سبسڈی کیوں ختم کی
5) اور نگران جعلی وزیراعلیٰ کس قانون کےتحت پیکج دےسکتا ہے؟
قبل ازیں سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بھی حکومت پنجاب کی جانب سے 100 یونٹ بجلی کے مفت پیکج کا اعلان ضمنی انتخابات میں کھلے عام دھاندلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کا 100 یونٹ بجلی مفت دینے کا پیکیج پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں کھلے عام دھاندلی ہے، وزیر اعلیٰ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرکے توہین عدالت کر رہے ہے کیونکہ ان 20 حلقوں کے نتائج نے فیصلہ کرنا ہے کہ 22 جولائی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ تک 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین جو آئندہ بھی 100 یونٹ تک بجلی استعمال کریں گے ان کا بوجھ حکومت اٹھائے گی۔
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 3 days ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 2 days ago
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- 2 days ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- a day ago

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 3 days ago
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 2 days ago
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 2 days ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 2 days ago

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 3 days ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 3 days ago

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
